لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری سہ ملکی سریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہےکہ قذافی اسٹیڈیم میں جاری یہ میچ صرف ایک رسمی کارروائی ہے کیونکہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان فائنل شیڈول ہوچکا ہے۔
مہمان انگلش ٹیم کو اب تک اپنے تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، انگلینڈ کو پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 87 رنز سے شکست ہوئی، جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا سے 2 وکٹس اور تیسرے میچ میں پھر پاکستان کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست اٹھانی پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: 8 فٹ لمبا دنیا کا دیوہیکل ریزر اسٹائل اسکوٹر تیار
سہ ملکی سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔










