بیجنگ ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بیجنگ کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے ،وفود کے ہمراہ ملاقات میں تجارت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا چین، امریکا تعلقات کا استحکام دنیا کے لیے مثبت اقدام ہے ۔ مستقبل میں ہم مل کرکام کرینگے۔ امریکا چین کے ساتھ تجارت کاخواہاں ہے،ہمارا سب سے بڑا اور بنیادی فوکس باہمی تجارت پر ہوگا۔۔، ،ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دنیا کا عظیم رہنما قرار دے دیا ،کہا صدر شی جن پنگ کے ساتھ تعلقات ہمیشہ شاندار رہے۔
چینی صدر نے امریکی صدر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا بیجنگ میں امریکی صدر سے مل کر خوشی ہوئی۔ امریکا اور چین دو بڑی طاقتیں ہیں ،عالمی استحکام ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔
اس سے پہلے بیجنگ میں گریٹ ہال آف دا پیپلز آمد پر چینی صدر نے امریکی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔ صدر ٹرمپ اور چینی ہم منصب شی جن پنگ نے مصافحہ کیا ۔ ایک دوسرے کو وفود کا تعارف کرایا۔۔۔ والہانہ استقبالیہ تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کو 21توپوں کی سلامی دی گئی چینی افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔۔ بچوں نے پھولوں اور پرچموں کو لہرا کر خوش آمدید کہا۔۔ڈونلڈ ٹرمپ دو ہزار سترہ کے بعد چین کا دورہ کرنے والے امریکہ کے پہلے صدر ہیں۔












