اتوار , 19 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مسئلہ کشمیر بھی غزہ پیس بورڈ میں شامل ہو سکتا ہے، بھارت کو خدشہ، شدید دبائو میں

3 مہینے پہلے
A A
مسئلہ کشمیر بھی غزہ پیس بورڈ میں شامل ہو سکتا ہے، بھارت کو خدشہ، شدید دبائو میں
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن : (پاک ترک نیوز)برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قائم کیے گئے غزہ پیس بورڈ کا دائرہ کار صرف غزہ تک محدود نہیں رہ سکتا، بلکہ آئندہ مرحلے میں مسئلہ کشمیر کو بھی اس فورم پر لائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس پر بھارت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا نے غزہ کی تعمیر نو، جنگ بندی اور عبوری انتظامی نظام کی نگرانی کے لیے ایک بین الاقوامی پیس بورڈ تشکیل دیا ہے، جس میں بھارت کو بھی شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔
تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا کہ نئی دہلی اس پیشکش کو قبول کرے گا یا اسے نظر انداز کرے گا۔ذرائع کے مطابق پیس بورڈ میں پاکستان، ترکیے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت درجنوں ممالک پہلے ہی شمولیت اختیار کر چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر انسٹھ ممالک اس فریم ورک پر دستخط کر چکے ہیں۔
ڈیووس میں ہونے والی حالیہ تقریب میں انیس ممالک کی باضابطہ نمائندگی موجود تھی، مگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے باوجود دعوت کے شریک نہ ہونے پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
برطانوی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا پیس بورڈ سے دور رہنے یا قریب آنے کا فیصلہ نہ صرف مغربی ایشیا میں استحکام بلکہ امریکا کے ساتھ اس کے تعلقات پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔
سفارتی مبصرین کے مطابق اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس پلیٹ فارم کو غزہ سے آگے بڑھاتے ہیں تو مسئلہ کشمیر جیسے دیرینہ تنازع کو بھی عالمی سطح پر اٹھایا جا سکتا ہے، جو بھارت کے لیے ایک غیر متوقع چیلنج ہوگا۔
تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے واضح اشارہ دیا کہ یہ اقدام صرف امریکا کے مفاد تک محدود نہیں بلکہ ایک ایسا ماڈل ہے جسے دنیا کے دیگر تنازعات پر بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب بھارت کے سابق سفارتکار اس منصوبے پر منقسم نظر آتے ہیں۔ کچھ ماہرین کے مطابق اس میں شمولیت بھارت کو ایسے فیصلوں کی اخلاقی توثیق پر مجبور کر سکتی ہے جو اس کے مؤقف سے متصادم ہوں، جبکہ دیگر حلقے اسے ایک غیر معینہ مدت تک چلنے والا سیاسی تجربہ قرار دے رہے ہیں، جس کے اثرات غزہ سے کہیں آگے تک جا سکتے ہیں۔

موضوعات : Donald TrumpkashmirpakistanPeace Board
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان سے حج آپریشن شروع
اہم ترین 3

پاکستان سے حج آپریشن شروع

18 اپریل , 2026
جنگ بندی کے بعد پہلا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز
تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد پہلا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز

11 اپریل , 2026
پاکستانی لڑاکا طیارے سعودی عرب میں تعینات
اہم ترین 2

پاکستانی لڑاکا طیارے سعودی عرب میں تعینات

11 اپریل , 2026
Pakistan's silent diplomacy, Trump's big order to Netanyahu
تازہ ترین

پاکستان کی خاموش سفارتکاری، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو بڑا حکم

11 اپریل , 2026
Pakistan's remittances increase
تازہ ترین

پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافہ

10 اپریل , 2026
India violates 4 agreements, report presented in Parliament
پاکستان

بھارت کی طرف سے 4معاہدوں کی خلاف ورزی ،رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش

9 اپریل , 2026
اگلی خبر
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان کھیلے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان کھیلے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

یہ بھی پڑھیں

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

18 اپریل , 2026
A journey to disconnect from the world and connect with the Lord

دنیا سے کٹ کر رب سے جڑنے کا سفر

18 اپریل , 2026
پاکستان سے حج آپریشن شروع

پاکستان سے حج آپریشن شروع

18 اپریل , 2026
S.M. Tanveer says $7 billion loss in exports this year

رواں برس برآمدات کی مد میں 7ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا ،ایس ایم تنویر

18 اپریل , 2026
Free electricity for officers cut off

افسروں کی مفت بجلی بند

18 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔