اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج ایوان صدر جائیں گی جہاں وہ صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کریں گے جس میں اہم قومی امور زیر بحث آئیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایوان صدر اسلام آباد میں اہم ملاقات آج شام ہوگی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں اہم قومی امور زیرِ بحث آئیں گے، ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔












