پیر , 8 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 110 فلسطینی شہید، جنگ بندی مذاکرات تعطل کا شکار

11 مہینے پہلے
A A
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 110 فلسطینی شہید، جنگ بندی مذاکرات تعطل کا شکار
Share on Facebookwhatsapp

غزہ (پاک ترک نیوز ) اسرائیلی افواج نے غزہ بھر میں شدید حملے کیے ہیں جن میں کم از کم 110 فلسطینی شہید ہو گئے، ان میں جنوبی رفح میں قائم امریکی مرکز کے باہر خوراک کے منتظر 34 افراد بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری جنگ بندی مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہو گئے ہیں، فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس نے اسرائیل کی مجوزہ انخلاء کی نقشہ بندی کو مسترد کر دیا ہے، کیونکہ اس میں غزہ کا 40 فیصد علاقہ، بشمول رفح اور شمالی و مشرقی حصے، اسرائیلی قبضے میں رکھے گئے ہیں۔
اسرائیلی ذرائع نے کہا کہ حماس چاہتی ہے کہ اسرائیل وہاں تک پیچھے ہٹ جائے جہاں اس نے مارچ سے قبل پچھلی جنگ بندی کے وقت کنٹرول سنبھالا تھا۔
فلسطینی ذرائع نے کہا کہ امداد کی فراہمی اور جنگ کے خاتمے کی ضمانتوں سے متعلق معاملات بھی رکاوٹ ہیں، یہ بحران مزید امریکی مداخلت سے حل کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب غزہ میں عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی افواج نے کسی وارننگ کے بغیر رفح کے علاقے الشکوش میں واقع امدادی مرکز کے باہر کھڑے لوگوں پر فائرنگ کر دی، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان مراکز کو موت کے کنویں اور انسانی ذبح خانے قرار دے چکی ہیں۔
حملے کے عینی شاہد اور زندہ بچ جانے والے سمیر شعات نے بتایا کہ خوراک کے تھیلوں کے لیے آئے لوگ ان ہی تھیلوں میں دفن ہو گئے، یہ جگہ موت کا جال ہے، لوگوں پر اندھا دھند گولیاں برسائی گئیں۔
ایک اور زندہ بچ جانے والے فلسطینی شہری محمد برباخ نے بتایا کہ ہمیں امداد لینے کے لیے بلایا گیا، تھیلے پکڑنے دیے گئے، پھر ہم پر ایسے گولیاں برسائی گئیں جیسے شکار کیے جا رہے ہوں۔
الجزیرہ کے رپورٹر نے کہا کہ امریکی اسرائیلی تنظیم کا رفح میں صرف ایک ہی امدادی مرکز فعال ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد یہاں خوراک کے لیے آتے ہیں، اسرائیلی فوج نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے براہ راست فائرنگ کی۔
غزہ میں ڈاکٹروں کے مطابق مئی کے آخر سے اب تک امریکی اسرائیلی تنظیم کے مراکز پر حملوں میں ساڑھے آٹھ سو سے زائد فلسطینی شہید اور 5,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
الاقصیٰ ہسپتال کے ترجمان خلیل الدقران نے بتایا کہ زیادہ تر زخمیوں کو سر اور ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں، اور طبی سہولیات کی شدید کمی ہے۔
اسرائیل کے تازہ حملوں میں غزہ شہر میں بمباری سے 14 افراد شہید، جن میں 4 ایک ہی گھر کے تھے، جبالیا میں دو رہائشی عمارتوں پر حملے سے 15شہادتیں ہوئیں، شاطی کیمپ میں 7 افراد شہید ہوئے، بیت حانون میں شمال مشرقی علاقے پر 50 بم گرائے گئے۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں غزہ پر 250 سے زائد حملے کیے جبکہ خوراک اور طبی امداد کی رسائی پر بھی سخت پابندیاں جاری رکھیں۔
غزہ کی حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق اب تک 67بچے غذائی قلت سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 650,000 بچے آئندہ ہفتوں میں شدید غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ تین دنوں میں درجنوں اموات خوراک اور طبی سہولیات کی قلت کے باعث ہو چکی ہیں، یہ صورتحال ایک بے مثال انسانی المیے کی عکاسی کرتی ہے۔

موضوعات : اسرائیلامریکہٹرمپغزہ
ShareSend

متعلقہ خبریں

حزب اللہ کے حملے ،اسرائیل کا سرحدی علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان
اہم ترین 3

حزب اللہ کے حملے ،اسرائیل کا سرحدی علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان

31 مئی , 2026
وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے
اہم ترین

وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے

15 جولائی , 2025
غزجنگ بندی ، اسرائیلی فوج کے انخلا کا معاملہ بڑی رکاوٹ
تازہ ترین

غزجنگ بندی ، اسرائیلی فوج کے انخلا کا معاملہ بڑی رکاوٹ

15 جولائی , 2025
غزہ جنگ بندی مذاکرات ، امریکہ کا اسرائیلی فوج کے انخلا کا معامعلہ موخرکرنے کیلئے حماس پر دبائو
کالم/بلاگز

غزہ جنگ بندی مذاکرات ، امریکہ کا اسرائیلی فوج کے انخلا کا معامعلہ موخرکرنے کیلئے حماس پر دبائو

14 جولائی , 2025
قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا: آیت اللہ علی خامنہ ای
اہم ترین 3

قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا: آیت اللہ علی خامنہ ای

12 جولائی , 2025
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خواتین اور بچوں سمیت 82 فلسطینی شہید
تازہ ترین

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خواتین اور بچوں سمیت 82 فلسطینی شہید

11 جولائی , 2025
اگلی خبر
پاکستان اور بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت

پاکستان اور بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت

یہ بھی پڑھیں

Pakistan moving towards self-sufficiency in manufacturing multi-purpose helicopters

پاکستان کثیر المقاصد ہیلی کاپٹرز بنانے کے شعبے میں خود کفالت کی جانب گامزن

8 جون , 2026
Efforts to remove PPP's reservations on budget, a big meeting of two elders will be held today

بجٹ پر پی پی کے تحفظات دور کرنے کی کوششیں، آج دو بڑوں کی بڑی بیٹھک لگے گی

8 جون , 2026
Gilgit-Baltistan elections Prime Minister Shahbaz Sharif congratulates PPP

گلگت بلتستان انتخابات، وزیراعظم شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کو مبارکباد

8 جون , 2026
America is responsible for violating the ceasefire, Ismail Baqai

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار امریکا ہے، اسماعیل بقائی

8 جون , 2026
Manipulation for government formation in Gilgit-Baltistan

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ

8 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔