پیر , 8 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خواتین اور بچوں سمیت 82 فلسطینی شہید

11 مہینے پہلے
A A
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خواتین اور بچوں سمیت 82 فلسطینی شہید
Share on Facebookwhatsapp

غزہ(پاک ترک نیوز) غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں کم از کم 82 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ایک ممکنہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں، اور فلسطینیوں کو جبراً رفح منتقل کرنے کے اسرائیلی منصوبے پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب مرکزی غزہ کے علاقے دیر البلح میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں غذائی امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے افراد پر اسرائیلی فضائی حملہ کیا گیا، اس حملے میں کم از کم 15 افراد شہید ہوئے، جن میں 9 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں، اس حملے میں کم از کم 30 افراد زخمی ہوئے جن میں 19 بچے ہیں۔متاثرہ افراد بچوں کے لیے خوراک حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے جب اچانک فضا سے بمباری کی گئی، زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں نے غزہ میں انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسرائیل سے فوری جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابلِ تصور ظلم قرار دیا اور کہا کہ یہ وہ ظالمانہ حقیقت ہے جس کا سامنا آج غزہ کے شہریوں کو ہے، جہاں کئی ماہ سے ناکافی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور فریقین عام شہریوں کے تحفظ کی بنیادی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امداد کی کمی کے باعث بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور قحط کا خطرہ شدید ہوتا جا رہا ہے، جب تک مکمل پیمانے پر امدادی سرگرمیاں بحال نہیں ہوتیں، غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد بڑھتی رہے گی۔
انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل پاسداری کرے اور اس واقعے کی تحقیقات کرائے۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نسل کشی کی مہم کا حصہ قرار دیا۔
حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیل بے گناہ شہریوں کے خلاف اسکولوں، سڑکوں، بے گھر افراد کے کیمپوں اور دیگر سول مراکز پر منظم انداز میں مظالم ڈھا رہا ہے، جو دنیا کے سامنے مکمل نسل کشی کے مترادف ہیں۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کے بعد شروع کی گئی جنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 57,762 فلسطینی شہید اور 137,656 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

موضوعات : اسرائیلبمباریحماسغزہفلسطینی
ShareSend

متعلقہ خبریں

حزب اللہ کے حملے ،اسرائیل کا سرحدی علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان
اہم ترین 3

حزب اللہ کے حملے ،اسرائیل کا سرحدی علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان

31 مئی , 2026
وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے
اہم ترین

وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے

15 جولائی , 2025
غزجنگ بندی ، اسرائیلی فوج کے انخلا کا معاملہ بڑی رکاوٹ
تازہ ترین

غزجنگ بندی ، اسرائیلی فوج کے انخلا کا معاملہ بڑی رکاوٹ

15 جولائی , 2025
غزہ جنگ بندی مذاکرات ، امریکہ کا اسرائیلی فوج کے انخلا کا معامعلہ موخرکرنے کیلئے حماس پر دبائو
کالم/بلاگز

غزہ جنگ بندی مذاکرات ، امریکہ کا اسرائیلی فوج کے انخلا کا معامعلہ موخرکرنے کیلئے حماس پر دبائو

14 جولائی , 2025
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 110 فلسطینی شہید، جنگ بندی مذاکرات تعطل کا شکار
تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 110 فلسطینی شہید، جنگ بندی مذاکرات تعطل کا شکار

13 جولائی , 2025
غزہ جنگ بندی کیلئے حماس اور اسرائیل میں مذاکرات سست روی کا شکار
تازہ ترین

غزہ جنگ بندی کیلئے حماس اور اسرائیل میں مذاکرات سست روی کا شکار

10 جولائی , 2025
اگلی خبر
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اٹالین ٹیم کی شرکت کا امکان

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اٹالین ٹیم کی شرکت کا امکان

یہ بھی پڑھیں

Pakistan moving towards self-sufficiency in manufacturing multi-purpose helicopters

پاکستان کثیر المقاصد ہیلی کاپٹرز بنانے کے شعبے میں خود کفالت کی جانب گامزن

8 جون , 2026
Efforts to remove PPP's reservations on budget, a big meeting of two elders will be held today

بجٹ پر پی پی کے تحفظات دور کرنے کی کوششیں، آج دو بڑوں کی بڑی بیٹھک لگے گی

8 جون , 2026
Gilgit-Baltistan elections Prime Minister Shahbaz Sharif congratulates PPP

گلگت بلتستان انتخابات، وزیراعظم شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کو مبارکباد

8 جون , 2026
America is responsible for violating the ceasefire, Ismail Baqai

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار امریکا ہے، اسماعیل بقائی

8 جون , 2026
Manipulation for government formation in Gilgit-Baltistan

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ

8 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔