ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بڑی پیشرفت، پاکستان کچھ شرائط پر بھارت کیساتھ کھیل سکتا ہے: ذرائع

7 مہینے پہلے
A A
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بڑی پیشرفت، پاکستان کچھ شرائط پر بھارت کیساتھ کھیل سکتا ہے: ذرائع
Share on Facebookwhatsapp

لاہور : (پاک ترک نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے ممکنہ ٹاکرے سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کیلئے متحرک ہو چکی ہے، تاہم پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی فیصلے کا انحصار قومی مفادات اور حکومتی ہدایات پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد معاملہ براہِ راست وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچا دیا گیا ہے، جو اس حوالے سے حتمی منظوری دیں گے۔
اگر پاکستان کی جانب سے رکھی گئی شرائط تسلیم کی گئیں تو میچ کھیلنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔لاہور میں اتوار کی شب کئی گھنٹوں پر محیط مذاکرات کے دوران آئی سی سی کے وائس چیئرمین عمران خواجہ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں پاک بھارت میچ کے سیاسی اور اسپورٹس پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔
اس اجلاس میں متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کرکٹ بورڈ کے نمائندے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو دوٹوک مؤقف سے آگاہ کیا کہ فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی، جبکہ پاکستان نے اپنی سالانہ آمدن میں اضافے سمیت چند اہم نکات کو مشروط طور پر سامنے رکھا ہے۔
اس دوران بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی لاہور پہنچے اور اہم مشاورت میں حصہ لیا۔ سری لنکا اور یو اے ای کرکٹ بورڈز نے بھی پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے تاکہ ٹورنامنٹ متاثر نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو بھی پیغام دیا ہے کہ کھیل کی روح کے خلاف اقدامات، جیسے ہینڈ شیک تنازعات، سے اجتناب کیا جائے۔ پاکستان کو قائل کرنے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔
پی سی بی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پیر کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے صورتحال پر براہ راست بریفنگ دیں گے، جس کے بعد اس حساس معاملے پر حتمی فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔

موضوعات : cricketindiapakistansportsT20 World Cup 2026
ShareSend

متعلقہ خبریں

ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس
تازہ ترین

ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس

12 ستمبر , 2026
پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا
تازہ ترین

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے
تازہ ترین

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026
آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا
تازہ ترین

آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

11 ستمبر , 2026
Global growth rate expected to be 3% in 2026, risks remain high, IMF warns
تازہ ترین

2026 میں عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع، خطرات بدستور بلند،آئی ایم ایف کا الرٹ

11 ستمبر , 2026
قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا
تازہ ترین

قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا

10 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ایران میں اہم سیاستدان گرفتار، امریکہ اور اسرائیل سے روابط کا الزام

ایران میں اہم سیاستدان گرفتار، امریکہ اور اسرائیل سے روابط کا الزام

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت

12 ستمبر , 2026
ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس

ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس

12 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک قرار دیدیا

سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک قرار دیدیا

12 ستمبر , 2026
پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In