پیر , 27 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home اہم ترین

ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں: وزیراعظم

10 مہینے پہلے
A A
ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں: وزیراعظم
Share on Facebookwhatsapp

کوالالمپور(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات نئی جہتوں پر ہیں، ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، والہانہ استقبال پر ملائیشین صدر داتو سری اور وزیراعظم انور ابراہیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کی حامل شخصیت ہیں، ملائیشیا کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں انورابراہیم کا اہم کردار ہے، آپ کے تجربات سے استفادہ کے لئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے انورابراہیم کا دورہ پاکستان یادگار تھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت مثبت بات چیت ہوئی، دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی، اس دورے سے باہمی تعلقات کو تقویت ملے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ مسئلہ فلسطین، غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، بڑی تعداد میں پاکستانی طلبہ ملائیشیا میں زیر تعلیم ہیں، پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر مالیت حلال گوشت کی برآمد کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، حلال گوشت کی تجارت کو وقت کے ساتھ مزید بڑھائیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی کتاب ’سکرپٹ‘ کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کتاب اسلام آباد اور کوالالمپور کے درمیان پل کا کردارادا کرے گی، قومیں محنت سے ہی ترقی پاتی ہیں، ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی فرمائش پر علامہ اقبالؒ کے اشعار بھی پڑھے۔
اس سے قبل ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 1957 سے برادرانہ تعلقات ہیں، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہوئے، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے خطے میں امن وامان سے متعلق صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، فلسطین کی سنگین صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، خطے سمیت عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک کی امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بارآور ثابت ہوں گی۔
انور ابراہیم نے کہا کہ ہمارے خطے میں استحکام کیلئے پاک بھارت امن اہم ہے، دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
قبل ازیں ملائیشیا کے وزیراعظم کی کتاب ’’سکرپٹ‘‘ کے اردو ترجمے کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

موضوعات : anwaribrahimmalaysiaprimemnistershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

Rapidly growing population is the biggest challenge for the country Prime Minister.
اہم ترین 3

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم

23 جولائی , 2026
Federal government decides to continue austerity measures
تازہ ترین

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنےکا فیصلہ

22 جولائی , 2026
Decision-making process accelerated alongside an automated accountability system under the PM Office system.
تازہ ترین

پی ایم آفس سسٹم کے تحت خود کار احتسابی نظام کے ساتھ فیصلہ سازی کا عمل تیز

21 جولائی , 2026
The federal government is committed to working together with the Gilgit-Baltistan government Prime Minister.
تازہ ترین

وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم

21 جولائی , 2026
Government's austerity policy maintained
تازہ ترین

حکومت کی کفایت شعاری پالیسی برقرار

20 جولائی , 2026
Meeting chaired by the Prime Minister to review progress on the Pakistan Railways Transformation Plan.
تازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز ٹرانسفارمیشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس

20 جولائی , 2026
اگلی خبر
غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے

غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے

یہ بھی پڑھیں

کشمور ہو یا کشمیر، کسی کواپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،بلاول بھٹو

کشمور ہو یا کشمیر، کسی کواپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،بلاول بھٹو

26 جولائی , 2026
یوکرین کو جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایران کی دھمکی

یوکرین کو جہاز پر حملے کا جواب دیا جائے گا، ایران کی دھمکی

26 جولائی , 2026
بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں، یمنی وزیراعظم

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں، یمنی وزیراعظم

26 جولائی , 2026
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ

26 جولائی , 2026
لاہور میں زیر زمین ٹینکوں میں لاکھوں گیلن بارش کا پانی ذخیرہ ، حکام کا دعویٰ

لاہور میں زیر زمین ٹینکوں میں لاکھوں گیلن بارش کا پانی ذخیرہ ، حکام کا دعویٰ

26 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English