اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعظم کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوگا، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم کو زیارت اور دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزراء اور سیکورٹی حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے کروشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات
،وزیراعظم کی گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔












