تہران (پاک ترک نیوز )ایران کے صوبے گلستان میں چین ایران ریلوے کوریڈور کا ایک اہم ریلوے پل امریکی حملے میں نشانہ بن گیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات عق تاقہ خان ریلوے پل پر امریکی حملہ کیا گیا۔ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ ریلوے راستہ ترکمانستان اور قازقستان کے ذریعے چین کو ایران سے ملاتا ہے، جبکہ روس 2025ء کے آخر سے اس روٹ کو ایران کے لیے کارگو ترسیل کے لیے استعمال کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز امریکی دھمکیوں سے نہیں کھلے گی ،باقر قالیباف
امریکی حملے کے باعث ریلوے لائن کے کچھ حصے متاثر ہونے کے بعد تہران سے مشہد جانے والی ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔






