کوئٹہ ( پاک ترک نیوز) کوئٹہ میں نواں کلی کے قریب پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق طیارہ بارہ اکتوبر کو دوپہر کے وقت حادثے کا شکار ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔حادثے میں دونوں فوجی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔












