تہران ( پاک ترک نیوز ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ براہ راست کوئی بات چیت نہیں ہوئی، امریکا کی زیادہ تر تجاویز غیر حقیقت پسندانہ اور حد سے زیادہ غیر معقول تھیں،،خوش آئند ہیں علاقائی ممالک امن کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، امریکا کے ساتھ صرف ثالثوں کے ذریعے پیغام رسانی ہوتی ہے۔اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امید ہے یو اے ای ایرانی شہریوں کے ساتھ دور اندیشی سے پیش آئے گا، روس یوکرین جنگ اور امریکا ایران جنگ کا کوئی موازنہ نہیں بنتا












