جمعہ , 11 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کانگو: زمین نگل گئی انسانی زندگیاں، کان بیٹھنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک

7 مہینے پہلے
A A
کانگو: زمین نگل گئی انسانی زندگیاں، کان بیٹھنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک
Share on Facebookwhatsapp

کنشاسا : (پاک ترک نیوز)وسطی افریقی ملک کانگو ایک ہولناک سانحے سے دوچار ہو گیا جہاں قیمتی معدنیات کی ایک بڑی کان اچانک زمین بوس ہو گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں 200 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ درجنوں زخمی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی کانگو کے علاقے ربایا میں واقع کالٹن دھات کی کان بدھ کے روز شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بیٹھ گئی۔
یہ علاقہ ایک باغی گروہ کے اثر و رسوخ میں ہے، جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں اور ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
حادثے کے وقت کان کے اندر بڑی تعداد میں مزدور موجود تھے، جن میں خواتین اور کم عمر بچے بھی شامل تھے۔ مٹی اور پتھروں کے تودے نے چند لمحوں میں سب کچھ دفن کر دیا۔
مقامی حکام کے مطابق اب تک کم از کم 20 شدید زخمیوں کو قریبی طبی مراکز منتقل کیا جا چکا ہے۔صوبائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کے باعث زمین غیر معمولی حد تک نرم ہو چکی تھی، جس کے نتیجے میں کان کا ڈھانچہ وزن برداشت نہ کر سکا اور مکمل طور پر بیٹھ گیا۔
واضح رہے کہ ربایا کا علاقہ دنیا میں کالٹن کی پیداوار کا ایک بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے، جہاں سے حاصل ہونے والی دھات ٹینٹالم کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔
یہی دھات جدید موبائل فونز، کمپیوٹرز، ایرو اسپیس ٹیکنالوجی اور ٹربائنز میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے، مگر اس ترقی کی قیمت ایک بار پھر انسانی جانوں کی صورت میں ادا کی گئی۔

موضوعات : Congoincidentmine
ShareSend

متعلقہ خبریں

Rawalpindi Security forces operation; suspect who opened fire on Mall Road killed.
تازہ ترین

راولپنڈی،سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک

11 اگست , 2026
Quetta Coal mine explosion; death toll of workers rises to 35.
تازہ ترین

کوئٹہ ، کوئلے کی کان میں دھماکہ، جاں بحق مزدوروں کی تعداد 35ہو گئی

31 جولائی , 2026
Iran fires on 3 ships in Strait of Hormuz
تازہ ترین

ایران کی آبنائے ہرمز میں 3بحری جہازوں پر فائرنگ

22 اپریل , 2026
Eight children killed in shooting in Louisiana, US
تازہ ترین

امریکی ریاست لوویزیانا میں فائرنگ کے واقعے میں آٹھ بچے ہلاک

20 اپریل , 2026
لاہور میں بسنت کے دوران دلخراش واقعات،ایک جاں بحق،بچوں سمیت 6 زخمی
تازہ ترین

لاہور میں بسنت کے دوران دلخراش واقعات،ایک جاں بحق،بچوں سمیت 6 زخمی

7 فروری , 2026
گل پلازہ سانحہ: لاشوں کی تلاش جاری، اموات 50 سے زائد ہونے کا خدشہ
اہم ترین

گل پلازہ سانحہ: لاشوں کی تلاش جاری، اموات 50 سے زائد ہونے کا خدشہ

20 جنوری , 2026
اگلی خبر
وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم سندھ بھر میں شروع، 20 ہزار طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی فراہم

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم سندھ بھر میں شروع، 20 ہزار طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی فراہم

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا

پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا

10 ستمبر , 2026
تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم

تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم

10 ستمبر , 2026
A banana worth $6 million

60لاکھ ڈالر کا کیلا؟

10 ستمبر , 2026
امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

10 ستمبر , 2026
اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔