بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لکی سیمنٹ کنسورشیم نے پی آئی اے کی خریداری کےلیے 101ارب 50 کروڑ کی بولی دیدی

9 مہینے پہلے
A A
Lucky Cement Consortium bids Rs 101.5 billion to buy PIA
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائزنز (پی آئی اے )کی نجکاری کے لیے بولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرا مرحلہ جاری ہے جس کے دوران لکی سیمنٹ پر مشتمل کنسورشیم نے پی آئی اے کی خریداری کیلئے 101ارب پچاس کروڑ روپے کی بولی دیدی۔
لکی سیمنٹ کنسورشیم نےسب سے پہلے بڈ جمع کرائی،ایئربلوگروپ کےنمائندے اور عارف حبیب کنسور شیم نے بھی بولی جمع کرا دی ہے، بولیاں ریزرو پرائس سے زائد ہونے کی صورت میں کھلی نیلامی ہوگی، بصورت دیگر سب سے زیادہ بولی دہندہ کو قیمت میچ کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا پلان ہے، کامیاب بولی دہندہ کو باقی 25 فیصد حصص خریدنے کیلئے 90 دن کی مہلت دی جائے گی حکومت نےگزشتہ سال پی آئی اے کے 654 ارب روپے کے واجبات اپنے ذمہ لے لئے تھے۔
انگلینڈ اور باقی یورپ کے روٹس بحال ہوچکے، اس بار پی آئی اے کی نجکاری زیادہ پُرکشش ہے، نجکاری کمیشن کے مطابق فوجی فرٹیلائزرکمپنی نے بولی کے عمل سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔
پی آئی اے نجکاری کی دوڑ میں اب تین پری کوالیفائیڈ گروپ باقی رہ گئے ہیں،ایئر بلیو کےعلاوہ لکی سیمنٹ اورعارف حبیب کارپوریشن کی قیادت میں 2 کنسورشیم بھی میدان میں ہیں۔
نجکاری کمیشن کےمطابق 75 فیصد حصص کی رقم کا 92.5 فیصد پی آئی اے میں سرمایہ کاری کیلئے استعمال ہو گا،باقی ساڑھے سات فیصد رقم حکومت کو منتقل کی جائے گی۔
نجکاری کمیشن حکام کےمطابق ممکنہ سرمایہ کار کو پی آئی اے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اگلے 5 سال کےدوران 80 ارب روپےکی سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔
اسے ایوی ایشن، کارگو بزنس، ٹریننگ ونگ، کچن بزنس دیا جائے گا،پی آئی اے ملازمین کو ایک سال تک ملازمت کا تحفظ شرائط میں شامل ہیں،پنشن اور ریٹائرمنٹ کے بعدمراعات ہولڈنگ کمپنی کے ذمے ہوں گی۔
نئے مالکان موجودہ ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کےذمہ دار ہوں گے،ادارے کے مالی استحکام کیلئے فوری سرمایہ کاری ،پیشہ ورانہ انتظام کی ضرورت ہوگی۔
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوسرے مرحلے کی کاروائی کا آغاز ہوا، دوسرے مرحلے میں بڈز کھولیں جائیں گی اور ریزرو پرایس سے میچ کی جانے تھی، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ حکومت نے پی آئی اے کے اکیاون سے سو فیصد تک حصص کی نجکاری کا فیصلہ کیا، جو بڈرز آئے ان میں سے کچھ کی ڈیمانڈ کی کہ وہ پچھتر فیصد حصص خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ کچھ سو فیصد میں دلچسپی رکھتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 75 فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا، حکومت کا مقصد صرف پی آئی اے بیچنا اور پیسے لینا نہیں بلکہ پی آئی اے کو ایک بہترین ایئر لائن بنانا ہے، اس کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جس کیلئے سٹرکچر پر نظر ثانی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی مرتبہ ساتھ فیصد شیئرز کی نجکاری کی جارہی تھی، جو نجکاری ہونے جارہی ہے اس میں پیمنٹ کا شیڈول دیا گیا ہے، دو تہائی پیمنٹ شروع میں دیں گے باقی بعد میں دیں گے، جو باقی رقم ہے اسے بھی محفوظ بنایا گیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو صاف و شفاف بنانے کو یقینی بنایا گیا ہے۔
نجکاری کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد دیگر اداروں کی نجکاری کی راہ ہموار ہوگی، حکومت نے اپریل میں فیصلہ کیا تھا 51 سے 100 فیصد تک شیئر بیچے جائیں گے، ہماری خواہش تھی کہ زیادہ سے زیادہ بولی دہندہ سامنے آئیں، پی آئی اے کی موجودہ بولی 75 فیصد کی ہے خریدار دیگر شیئرز بھی خرید سکے گا، پی آئی اے کی خریداری کی رقم میں سات فیصد حکومت کو ملے گا۔
پی آئی اے میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ کھویا ہوا مقام پالے ، گزشتہ بار پندرہ فیصد حکومت کو دیا جانا تھا، خریدار کو دو تہائی شروع میں باقی ایک سال میں کرنا ہوگا، خریدار اگر چاہیں تو مزید دو کمپنیوں کو حکومتی اجازت کے ساتھ شامل کرسکیں گے، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے لوکل اور بیرونی اخبارات میں اشتہارات شائع کروائے۔
لکی سیمنٹ پر مشتمل کنسورشیم نے پی آئی اے کی خریداری کیلئے 101ارب پچاس کروڑ روپے کی بولی دی۔

موضوعات : luckycementpiaprivatization
ShareSend

متعلقہ خبریں

PIA decides to expand London operations; daily flights to commence on October 27.
تازہ ترین

پی آئی اے کا لندن آپریشن وسیع کرنے کا فیصلہ، 27 اکتوبر سے روزانہ پروازیں چلیں گی

5 ستمبر , 2026
Saudi group interested in privatizing Pakistan's 3 major airports
تازہ ترین

سعودی گروپ کی پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری میں دلچسپی

28 اگست , 2026
Saudi Arabia, PIA discuss expanding air cooperation
تازہ ترین

سعودی عرب اور پی آئی اے میں فضائی تعاون بڑھانے پر بات چیت

11 اگست , 2026
Privatization of House Building Finance Company, agreement with consortium led by KPMG
تازہ ترین

ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری، کے پی ایم جی کی سربراہی میں کنسورشیم سے معاہدہ

10 اگست , 2026
FESCO Privatization Sapphire Fibers Joins the Race After Nishat Group
تازہ ترین

فیسکو کی نجکاری، نشاط گروپ کے بعد سیفائر فائبرز بھی دوڑ میں شامل

9 اگست , 2026
دبئی میں پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ، مشتعل مسافر گرفتار
پاکستان

دبئی میں پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ، مشتعل مسافر گرفتار

1 اگست , 2026
اگلی خبر
PIA bought by Arif Habib Group for Rs 135 billion

پی آئی اے عارف حبیب گروپ نے 135 ارب روپے میں خرید لی

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

8 ستمبر , 2026
بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

8 ستمبر , 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

8 ستمبر , 2026
فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔