پیر , 14 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پی آئی اے کی عظمت رفتہ بحال ،پاکستان کا نام بھی بلند ہوگا: وزیراعظم محمد شہباز شریف

8 مہینے پہلے
A A
پی آئی اے کی عظمت رفتہ بحال ،پاکستان کا نام بھی بلند ہوگا: وزیراعظم محمد شہباز شریف
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد:(پاک ترک نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شفاف انداز میں مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہےکہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کی عظمت رفتہ بحال ہوگی اور عوام کو نہ صرف بہترین سفری سہولیات فراہم ہوں گی بلکہ پاکستان کا نام بھی بلند ہوگا۔
وہ جمعرات کو یہاں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری کے حوالے سے حکومت اور عارف حبیب کنسورشیم کے مابین ٹرانزیکشن کی دستاویزات پر دستخط و تبادلے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعظم کے مشیر محمد علی سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب تاریخی اہمیت کی حامل ہے جس پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شفاف انداز میں بخوبی انجام کو پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ عارف حبیب کنسورشیم کا ملکی صنعتی ترقی اور خوشحالی کے لئے کردار نمایاں ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے مسافروں کے لئے آرام دہ سفر، ان کے تحفظ اور وقار کو یقینی بنائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا ہوا بازی کے شعبے میں اہم مقام تھا اور نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پی آئی اے کا ڈنکا بجتا تھا اور ’’گریٹ پیپل ٹو فلائی ود‘‘ کا سلوگن پی آئی اے کی پہچان تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ پی آئی اے کی عظمت رفتہ بحال ہوگی، سہولتوں کی بہتری سے ادارے کا معیار بھی بہتر ہوگا۔ انہوں نے نجکاری کے کامیاب عمل میں تمام شراکت داروں کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور حکومتی ٹیم نے اس سلسلے میں جو کردار ادا کیا وہ بے مثال ہے، نجکاری کے عمل میں بھرپور شرکت پر کنسورشیم کا کردار بھی لائق تحسین ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بولی کا سارا عمل براہ راست دکھایا گیا ، نجکاری کے بعد پی آئی اے پر سرمایہ کاری میں سے 55 ارب روپے قومی خزانے میں آئیں گے۔ انہیں کوئی شک نہیں کہ کنسورشیم کی محنت اور جذبے سے پاکستان کا وقار بلند ہوگا، عوام کو نہ صرف بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ پاکستان کا نام بھی بلند ہوگا۔

موضوعات : pakistanpia
ShareSend

متعلقہ خبریں

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا
تازہ ترین

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے
تازہ ترین

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026
آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا
تازہ ترین

آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

11 ستمبر , 2026
Global growth rate expected to be 3% in 2026, risks remain high, IMF warns
تازہ ترین

2026 میں عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع، خطرات بدستور بلند،آئی ایم ایف کا الرٹ

11 ستمبر , 2026
قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا
تازہ ترین

قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لےکر جہازپورٹ قاسم پہنچ گیا

10 ستمبر , 2026
There is no active monsoon system in Pakistan; temperatures are likely to rise.
تازہ ترین

پاکستان میں مون سون کا کوئی فعال نظام موجود نہیں، درجہ حرارت بڑھنے کا خدشہ

10 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Pak-Australia second T20 tomorrow, Pakistan hopes to win series while Australia hopes to return

پاک آسٹریلیا دوسرا ٹی ٹونٹی کل ،پاکستان سیریز نام کرنے جبکہ آسٹریلیا واپسی کیلئے پرامید

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلیفونک رابطہ

13 ستمبر , 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

13 ستمبر , 2026
موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے پیٹرول پر بڑا ریلیف

موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے پیٹرول پر بڑا ریلیف

13 ستمبر , 2026
Jupiter's moon Europa has twice as much water under its oceans as Earth's

مشتری کے چاند یوروپا کے نیچے زمین کے سمندروں سے دوگنا پانی

13 ستمبر , 2026
Hundreds of earthquakes discovered under Antarctica's glacier, scientists are also worried

انٹارکٹیکا کے گلیشیئر کے نیچے سینکڑوں زلزلے دریافت، سائنسدان بھی پریشان

13 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔