منگل , 28 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر بنے گا پاکستان، بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیا جائے گا: وزیراعظم

6 مہینے پہلے
A A
Kashmir will become Pakistan, India will be answered in the language it speaks Prime Minister
Share on Facebookwhatsapp

مظفرآباد(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیا جائے گا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکیسز سے دہشت گردی کرا رہا ہے، عظیم قربانیوں کے نتیجے میں جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے حاضر ہوا ہوں، سابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی وفات پر غمزدہ ہیں۔مرحوم بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جدوجہد آزادی کشمیر کے ہر قائد اور شہری کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، کشمیری اپنے بچے تک قربان کر سکتے ہیں مگر حق آزادی سے دستبردار نہیں ہوسکتے، بابائے قوم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، یہ ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل کشمیریوں کی امنگوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہے، کشمیریوں کا حقوق خودارادیت کا مطالبہ پورا ہونے تک پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا، مقبوضہ وادی کے کونے کونے سے کشمیر بنے گا پاکستان کی آواز گونج رہی ہے، عظیم قربانیوں کے نتیجے میں جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا، اللہ کے کرم، قوم کی دعاؤں اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی بدولت شاندار فتح نصیب ہوئی، فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو دی گئی شکست ان کی نسلیں بھی نہیں بھولیں گی، معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عسکری اور سفارتی محاذ پر بھارتی جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوگیا، بھارت ذلت آمیز شکست کے بعد اپنی پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے، خارجہ محاذ پر بھی پاکستان نے زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں، مسئلہ کشمیر کامیابی سے اجاگر کرنے پر نائب وزیراعظم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ، توسیع و تسلط پسندانہ عزائم ترک کرنے تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، ہماری بہادر افواج بھارتی کٹھ پتلیوں کا وہی حشر کریں گے جو معرکہ حق میں بھارتی طیاروں کا ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کو ان کی مرضی کے مطابق جینے کا حق دینا ضروری ہے، پاکستان نے اہم اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر غزہ میں قیام امن کیلئے عملی اقدامات کئے، ہم امن چاہتے ہیں لیکن یہ امن برابری کی سطح پر قائم ہو سکتا ہے، آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر علاقے میں انفراسٹرکچر بہتر بنانے کا عمل جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مہاجرین کا وظیفہ 3500 سے بڑھا کر 6 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ قائد نوازشریف کے وژن کے مطابق کشمیر کاز اور قومی ترقی کے اہداف حاصل کریں گے، کشمیر نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم کیلئے دانش یونیورسٹی کا سب کیمپس مظفرآباد میں قائم کیا جائے گا، مظفر آباد میں اسلام آباد کی طرز کا خدمت سیٹر بھی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال 2 ہزار 96 کشمیر طلبہ کو لیپ ٹاپس دیئے گئے، مزید 1700 کشمیری طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کریں گے، ایجوکیشن بینوولنٹ فنڈ کے ذریعے کشمیری نوجوان دنیا کی بہترین جامعات میں تعلیم حاصل کریں گے۔
وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں سکولوں کی چھتوں کی تعمیر ومرمت کیلئے ایک ارب روپے فنڈز دینے کا بھی اعلان کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ ڈھائی ماہ میں وزیراعظم شہبازشریف کا یہاں تیسرا دورہ ہے، ہندوستان نے جموں وکشمیر کے لوگوں پر 8 لاکھ افواج مسلط کی ہوئی ہے، بھارتی فوج کشمیریوں کی سوچ پر پہرہ نہیں لگا سکتی، کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی قیادتوں نے کشمیر کے معاملے پر سنجیدگی کا اظہار کیا، سیاسی جماعتوں کا ہمیشہ کشمیریوں پر دستک شفقت رہا، وزیراعظم شہبازشریف کا بھی شکرگزار ہوں، انہوں نے کشمیر کو دانش سکول کا تحفہ دیا۔
فیصل راٹھور نے کہا کہ دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان ہمارا ہے، پاکستان سے ہمارے رشتے کو دنیا کی کوئی سازش کمزور نہیں کر سکتی، تحریک تکمیل کشمیر ہی تحریک تکمیل پاکستان ہے۔
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد آمد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں، تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے، بھارت کے کشمیر کے خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق یکطرفہ اقدامات ناقابل قبول ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، کشمیریوں کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارتی تسلط سے آزاد ہوں گے۔

موضوعات : indiakashmirmuzafarabadprimeministershahbazshairf
ShareSend

متعلقہ خبریں

کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرفتار شرپسند کے اہم انکشافات
پاکستان

کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرفتار شرپسند کے اہم انکشافات

28 جولائی , 2026
Foreign gifts from the President, Prime Minister and federal ministers collected at Tosha Khana
تازہ ترین

صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے غیر ملکی تحائف توشہ خانہ میں جمع

28 جولائی , 2026
مقتول کارکن پر فائرنگ لیگی امیدوار نے کی ،بلاول بھٹو زرداری
پاکستان

مقتول کارکن پر فائرنگ لیگی امیدوار نے کی ،بلاول بھٹو زرداری

27 جولائی , 2026
کشمور ہو یا کشمیر، کسی کواپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،بلاول بھٹو
اہم ترین 3

کشمور ہو یا کشمیر، کسی کواپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ،بلاول بھٹو

26 جولائی , 2026
بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف
پاکستان

بلاول ! یہ میر پور ہے میرپور خاص نہیں ،نوازشریف

24 جولائی , 2026
India is behind the terrorism in Pakistan Prime Minister
تازہ ترین

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،وزیراعظم

24 جولائی , 2026
اگلی خبر
عالمی قانون کی خلاف ورزی: امریکی فوج کا بحرالکاہل میں کشتی پر حملہ، 2 افراد ہلاک

عالمی قانون کی خلاف ورزی: امریکی فوج کا بحرالکاہل میں کشتی پر حملہ، 2 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں

آپ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت میں ہیں ،شرجیل میمن کا مریم نواز کو جواب

آپ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت میں ہیں ،شرجیل میمن کا مریم نواز کو جواب

28 جولائی , 2026
غیر ضروری آسامیوں اور عہدوں کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے،وزیراعظم

غیر ضروری آسامیوں اور عہدوں کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے،وزیراعظم

28 جولائی , 2026
بلاول دھاندلی کارونانہ روئیں،شکست تسلیم کریں ،مریم نواز

بلاول دھاندلی کارونانہ روئیں،شکست تسلیم کریں ،مریم نواز

28 جولائی , 2026
چیئرمین نیپرا کی کتنی تنخواہ ہے؟

چیئرمین نیپرا کی کتنی تنخواہ ہے؟

28 جولائی , 2026
کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرفتار شرپسند کے اہم انکشافات

کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرفتار شرپسند کے اہم انکشافات

28 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔