تہران ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر کی دھمکیوں پرایرانی فوجی قیادت نے دو ٹوک پیغام دے دیا۔
ایران کی فوجی قیادت کی جانب سےمشترکہ پیغام میں کہا گیا ایران کسی بھی دباؤ کے آگے جھکنے والا نہیں۔ دباؤ میں نہیں آئیں گے جواب سخت ہو گا۔
مشرق وسطیٰ میں امریکا کو مسلسل ناکامیوں اور سبکی کا سامنا ہے، اس قسم کی سخت زبان دراصل انہی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔
دھمکیوں کے ذریعے نہ تو امریکا اپنی ساکھ بحال کر سکتا ہے اور نہ ہی خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط بنا سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ بیان بازی دراصل اس کی کمزوری کا اعتراف ہے۔











