منگل , 4 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید

8 مہینے پہلے
A A
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی۔
سپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت کی جانب سے جاری تحریری فیصلے کے مطابق استغاثہ اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور دونوں ملزمان جرم کے مرتکب پائے گئے۔
عمران خان کو جرم ثابت ہونے پر دفعہ 409 کے تحت 10 سال سزا جبکہ انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ بشریٰ بی بی کو بھی 17 سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ مجرمان پر فی کس 1 کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جس کی عدم ادائیگی پر مزید 6، 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔
تحریری فیصلے کے مطابق بانی کی عمر زیادہ ہونے اور بشریٰ بی بی کے خاتون ہونے کا خیال رکھتے ہوئے دونوں کو کم سے کم سزا دی گئی۔ مجرموں کی عرصہ حوالات کو بھی سزا میں شامل کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 13 جولائی 2024 کو نیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں گرفتار کیا تھا، دونوں 37 دن تک نیب کی تحویل میں رہے، تفتیش مکمل ہونے کے بعد نیب نے 20 اگست کو احتساب عدالت میں کیس کا ریفرنس دائر کیا تھا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خصوصی عدالت سینٹرل-I، اسلام آباد نے توشہ خانہ-II کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرِاعظم عمران احمد خان نیازی اور ان کی اہلیہ بشرٰی عمران کو مختلف دفعات کے تحت سزا سنا دی ہے۔
عدالت نے ملزمان کو دفعہ 409 تعزیراتِ پاکستان کے تحت 10 سال قیدِ سادہ اور دفعہ 5(2) بمعہ دفعہ 47 انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1947 کے تحت 7 سال قید سادہ کی سزا سنائی، جبکہ دونوں ملزمان پر 16,405,000 روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ یہ فیصلہ عدالت نے 21 گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد صادر کیا۔
مقدمہ کا پس منظر یہ ہے کہ ملزمان نے مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران موصول ہونے والا Bvlgari جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا حالانکہ وہ اس کے قانونی طور پر پابند تھے۔
تفتیش کے دوران یہ بات ثابت ہوئی کہ ملزمان نے باہمی ملی بھگت اور بدنیتی سے مذکورہ جیولری سیٹ کی انتہائی کم قیمت لگوائی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 32.851 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
یہ مقدمہ ایف آئی اے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں سابق وزیرِاعظم اور ان کی اہلیہ کو خالصتاً دستاویزی شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی گئی۔
فیصلے کے بعد دونوں ملزمان کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے تحویل میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا تاکہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
ایف آئی اے کی جانب سے محمد افضل خان نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد اور شمس گوندل، ایس ایچ او ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد بدعنوانی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور اس مقدمہ کی کامیاب پیروی پر متعلقہ تفتیشی ٹیم اور افسران کی کارکردگی کو سراہتا ہے۔

موضوعات : bushrabibicasefounderptiimrankhanptitoshakhana2
ShareSend

متعلقہ خبریں

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس ،6ملزمان گرفتار
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس ،6ملزمان گرفتار

1 اگست , 2026
بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کی طرف ہاتھ بڑھا دیا بائیکاٹ کی سیاست چھوڑنے کا مشورہ
اہم ترین 2

بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کی طرف ہاتھ بڑھا دیا بائیکاٹ کی سیاست چھوڑنے کا مشورہ

30 جولائی , 2026
Journalist sentenced to 12 years in prison for treason in Russia.
تازہ ترین

روس میں صحافی کو غداری کے الزام میں 12 سال قید کی سزا

30 جولائی , 2026
The Lahore High Court has restrained the arrest of Noreen Niazi.
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

30 جولائی , 2026
Founder of PTI, Riha Force, was never established, Sohail Afridi's response in the Federal Constitutional Court
تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کبھی قائم نہیں ہوئی،سہیل آفریدی کا وفاقی آئینی عدالت میں جواب

27 جولائی , 2026
Noreen Niazi responds to NCCIA, denies allegations.
تازہ ترین

نورین نیازی کا این سی سی آئی اے کو جواب ،الزامات کی تردید

20 جولائی , 2026
اگلی خبر
پاکستان کی غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کی پیشکش پر شکر گزار ہیں؛ امریکا

پاکستان کی غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کی پیشکش پر شکر گزار ہیں؛ امریکا

یہ بھی پڑھیں

بھارتی پارلیمنٹ میں وندے ماترم کو قومی ترانے جیسا قانونی تحفظ دینے کا بل منظور

بھارتی پارلیمنٹ میں وندے ماترم کو قومی ترانے جیسا قانونی تحفظ دینے کا بل منظور

3 اگست , 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ میں ٹیلی فونک  رابطہ

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ میں ٹیلی فونک رابطہ

3 اگست , 2026
آزاد کشمیر میں ن لیگ کی فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ،عطا تارڑ

آزاد کشمیر میں ن لیگ کی فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ،عطا تارڑ

3 اگست , 2026
اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے پوری طاقت کیساتھ مقابلہ کریں گے، ایرانی صدر

اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے پوری طاقت کیساتھ مقابلہ کریں گے، ایرانی صدر

3 اگست , 2026
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن کو خونی اور قاتل قرار دیدیا

بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن کو خونی اور قاتل قرار دیدیا

3 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔