جمعہ , 24 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home اہم ترین

بشریٰ بی بی اہم تقرریوں اور سرکاری فیصلوں پراثر انداز ہوتی تھیں: برطانوی جریدہ

8 مہینے پہلے
A A
بشریٰ بی بی اہم تقرریوں اور سرکاری فیصلوں پراثر انداز ہوتی تھیں: برطانوی جریدہ
Share on Facebookwhatsapp

لندن(پاک ترک نیوز ) برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے ڈیجیٹل میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ عمران دور میں بشریٰ بی بی اہم تقرریوں اور سرکاری فیصلوں پراثر انداز ہونے کی کوشش کرتی تھیں۔
برطانوی جریدے کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی نے ناصرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ ان کے انداز حکمرانی پر بھی سوالات کھڑے کیے۔
سینئر صحافی اوون بینیٹ جونز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم کے قریبی حلقوں کے مطابق بشریٰ بی بی اہم تقرریوں اور روزمرہ سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی تھیں، جس سے عمران خان کے فیصلہ سازی کے عمل پر روحانی مشاورت کا رنگ غالب ہونے کی شکایت پیدا ہوئی، بشریٰ بی بی کی اجازت کے بغیر بانی پی ٹی آئی کا طیارہ اڑان نہیں بھر سکتا تھا۔
رپورٹ میں بعض مبصرین کے حوالے سے بتایا گیا کہ حساس ادارے کے کچھ افراد مبینہ طور پر ایسی معلومات بشری بی بی تک پہنچاتے تھے جنہیں بشریٰ بی بی عمران خان کے سامنے اپنی روحانی بصیرت سے حاصل معلومات کے طور پر پیش کرتی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اقتدار اور طاقت کیلئے اپنی پیرنی بشریٰ بی بی سے شادی کی، بشریٰ بی بی نے بانی کو بتایا کہ ان دونوں کی شادی ہو جائے تو وہ وزیراعظم بن جائیں گے، پیرنی نے بانی کی ذاتی زندگی، سیاست پر عملیات کا رنگ چڑھایا، بانی پی ٹی آئی نے اقتدار کیلئے دین داری کا لبادہ اوڑھے رکھا۔
برطانوی جریدے نے مزید لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنی پیرنی سے شادی نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، سوال یہ ہے کیا اب وہ پیرنی یہ فیصلہ کر سکیں گی کہ کیسے بانی کو اقتدار میں واپس لانا ہے یا پھر جیل میں ہی رہنا ہے؟
رپورٹ میں لکھا گیا کہ بانی سیاست کے میدان میں نام بنانا چاہتے تھے، وہ سیاسی پارٹیاں جنہوں نے نوے کی دہائی میں بطور کرکٹر اُن کی پذیرائی کی، بانی نے اُنہی سیاسی پارٹیوں کو بدعنوان ٹھہرایا، پی ٹی آئی کے نام سے اپنی جماعت کی بنیاد رکھی ، اور دعویٰ کیا کہ وہ سیاست کو بدعنوانی سے پاک کر دیں گے۔
2014ء میں بانی پی ٹی آئی نے اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف احتجاج کیا، عوام کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ نواز شریف دھاندلی کے ذریعے وزیراعظم بنے ہیں، بانی کو اسلام آباد کے مرکز میں احتجاج کی اجازت ملنے پر پاکستانی سیاسی منظر نامے پر کئی قیاس آرائیاں سامنے آئیں، یہاں تک کہا گیا کہ پاک فوج جمہوری سیاست میں تبدیلی دیکھنا چاہتی ہے، تاہم یہ قیاس آرائیاں وقت کے ساتھ ساتھ دم توڑ گئیں، 2016 میں دوبارہ پاناما پیپرز سامنے آنے پر بانی پی ٹی آئی نے نوازشریف اور اُن کے بچوں پر کرپشن کے الزامات عائد کئے۔
عمران خان کی سیاست کے ساتھ ساتھ اُن کی گھریلو زندگی بھی ہرسطح پر موضوع بحث رہی، اپنی دوسری بیوی ریحام خان سے علیحدگی اختیار کی اور ریحام خان سے شادی کو اپنی بڑی غلطی قرار دیا، پھر عمران خان کو مریم نے بشری ٰ بی بی سے متعارف کروایا۔
بشریٰ بی بی پہلے سے شادی شدہ تھیں ابتدا میں بشریٰ بی بی کے شوہر خاورمانیکا کو عمران خان کے اپنے گھر آنے پر کوئی اعتراض نہیں تھا، بشریٰ بی بی عمران خان پر مکمل غلبہ رکھتی تھیں، عمران خان ہر فیصلہ کرنے سے پہلے بشریٰ بی بی سے مشاورت کرتے تھے۔
بشریٰ بی بی کے ملازمین نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی عملیات کے لیے گوشت، کالے جانور کے سر اور کلیجی منگواتی تھیں، عمران خان کے میرٹ کے محض نعرے تھے، ریاستی امور میں بشریٰ بی بی حرف آخر تھیں، بشری ٰ بی بی نے تقرریوں ، فیصلوں ، سفر کے اوقات پر بھی عملیات کارنگ چڑھایا۔
یہ بھی بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کی اجازت کے بغیر وزیراعظم کا طیارہ اڑان نہیں بھرتا تھا،بشریٰ بی بی کے حکم پر دیرینہ اور وفادار ساتھیوں کو فارغ کیا گیا، سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات میں بھی بشریٰ بی بی موجود ہوتی تھیں، ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی ہی زیادہ بات چیت کرتی تھیں۔
میگزین نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی کی کرپشن سامنے لانے پر بانی نے ڈی جی آئی ایس آئی کو عہدے سے ہٹایا، بانی ایک زمانے میں کرکٹ کے آئیکون تھے، اُنہوں نے ایک اسلامی فلاحی ریاست اور گڈ گورننس کا وعدہ کیا، بطور صدر پی ٹی آئی بانی نے کرپشن کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اپنا سیاسی کیریئر بنایا۔
مضمون نگار کے مطابق بانی پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کے بعد اپنے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے، اعلیٰ فوجی قیادت سے اختلافات رہے، اور پھر عدم اعتماد کے ذریعے اُنہیں اقتدار سے محروم کر دیا گیا، پھر ریاستی تحائف اور ایک اسلامی یونیورسٹی کے منصوبے میں شامل بدعنوانی کے متعدد مقدمات میں جیل بھیج دیا گیا۔

موضوعات : bushrabibiimrankhanlondonreport
ShareSend

متعلقہ خبریں

FIA operation against human smugglers, report submitted to the Interior Ministry
تازہ ترین

ایف آئی اے کا انسانی اسمگلرز کیخلاف آپریشن ،رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع

21 جولائی , 2026
Inflation rate declines Bureau of Statistics report
تازہ ترین

مہنگائی کی شرح میں کمی ،ادارہ شماریات کی رپورٹ

10 جولائی , 2026
بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی کے الزامات نظر انداز نہیں کر سکتے ،اسلام آباد ہائیکورٹ
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی کے الزامات نظر انداز نہیں کر سکتے ،اسلام آباد ہائیکورٹ

7 جولائی , 2026
How Gul Plaza caught fire in Karachi, report presented in court
تازہ ترین

کراچی میں گل پلازہ کو آگ کیسے لگی ،رپورٹ عدالت میں پیش

29 جون , 2026
190 million pound case, PTI founder and Bushra Bibi challenge High Court decision
تازہ ترین

190ملین پائونڈ کیس ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

29 جون , 2026
Post-mortem report of the murdered girl in Sargodha confirms sexual assault.
تازہ ترین

سرگودھا میں مقتولہ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، زیادتی کی تصدیق

25 جون , 2026
اگلی خبر
جسٹس منصور اور اطہر من اللہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے شمس محمود مرزا بھی مستعفی

جسٹس منصور اور اطہر من اللہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے شمس محمود مرزا بھی مستعفی

یہ بھی پڑھیں

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 جولائی , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 جولائی , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 جولائی , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 جولائی , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English