اتوار , 27 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

باجوڑ میں خود کش حملہ : 11 جوان شہید، 12 دہشتگرد ہلاک

7 مہینے پہلے
A A
باجوڑ میں خود کش حملہ : 11 جوان شہید، 12 دہشتگرد ہلاک
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی : (پاک ترک نیوز)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ، (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی ہے کہ ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 11 جوان شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق واقعہ 16 فروری کو پیش آیا، جب دہشتگردوں نے چیک پوسٹ کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے حملہ آوروں کو آگے بڑھنے سے روکا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پسپائی اختیار کرتے ہوئے حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا۔
دھماکے سے چیک پوسٹ کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا اور 11 جوان شہید ہوگئے۔
حکام کے مطابق دھماکے کی زد میں آ کر ایک کمسن بچی بھی جاں بحق ہوئی جبکہ خواتین اور بچوں سمیت سات شہری زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سہولت کار یا فرار ہونے والے دہشتگرد کو گرفتار کیا جا سکے۔
بیان میں عزم ظاہر کیا گیا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔حالیہ برسوں میں خیبر پختونخوا خصوصاً سرحدی اضلاع میں دہشتگرد حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

موضوعات : Bajaurisprsecurity forces
ShareSend

متعلقہ خبریں

Security forces operation in North Waziristan; 8 terrorists killed.
تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

24 ستمبر , 2026
Security forces' operations in Balochistan 11 terrorists killed.
تازہ ترین

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

19 ستمبر , 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاک

4 ستمبر , 2026
Attempt by Kharijites to infiltrate the Pak-Afghan border thwarted; 15 terrorists killed.
تازہ ترین

پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 15 دہشت گرد ہلاک

3 ستمبر , 2026
Security forces' operation in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan; 11 terrorists killed.
تازہ ترین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

27 اگست , 2026
وزیراعظم کا 49 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
پاکستان

وزیراعظم کا 49 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

21 اگست , 2026
اگلی خبر
America and Israel are ready, attack is imminent, 7 air defense battalions deployed, Iran is on alert!

امریکا اور اسرائیل تیار، حملہ قریب، 7 ایئر ڈیفنس بیٹلینز تعینات ، ایران الرٹ ہوگیا!

یہ بھی پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

26 ستمبر , 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

26 ستمبر , 2026
Iran's 7-day plan presented What was demanded in exchange for the Strait of Hormuz

ایران کا 7روزہ پلان پیش آبنائے ہرمز کے بدلے کیا مانگا؟

26 ستمبر , 2026
چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

26 ستمبر , 2026
امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔