راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کے معاہدے پر عملی عمل درآمد شروع ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں دفاعی تعاون کو مؤثر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئے۔ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن دفاعی اقدام کیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق پاکستان سعودی عرب کو فوجی اہلکار، دفاعی صلاحیتیں، تربیت اور لاجسٹک تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستانی فوجی اہلکار پہلے ہی سعودی عرب میں دفاعی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور مشترکہ فوجی مشقوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اتحاد کے عملی مرحلے میں طے شدہ دفاعی صلاحیتوں کی فوری دستیابی، فوجی تیاری میں اضافہ، انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ اور دفاعی کارروائیوں میں باہمی رابطہ شامل ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سعودی شہروں، ہوائی اڈوں اور شہری و معاشی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں سعودی خودمختاری اور علاقائی استحکام کے لیے ناقابل قبول خطرہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معدنی خزانوں سے خوشحالی کا نیا راستہ کھولنے کی تیاری، سرمایہ کاروں کو بڑی دعوت
واضح رہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ ہے، جس کا مقصد مشترکہ دفاع اور علاقائی استحکام کو مضبوط بنانا ہے۔












