اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں انسانی ترقی، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
پاکستان اور ورلڈ بینک نے پاکستان میں انسانی سرمائے پر سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اور نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق مہارتیں دینے کی ضرورت پر زور دیا ،ماں اور بچے کی صحت، غذائیت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی
ملاقات میں پرائمری ہیلتھ کیئر نظام مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ،مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا
وزیر خزانہ نے کہا افرادی قوت کی اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ۔
ورلڈ بینک نے پاکستان کو یونیورسل ہیلتھ کوریج فورم میں شرکت کی دعوت دی اور صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ،حکومت اور ورلڈ بینک نے انسانی ترقی کے اہداف کیلئے مشترکہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے












