اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وفاقی بجٹ میں اراکان پارلیمنٹ کے اضافی فیملی سوٹس کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی
پارلیمنٹ لاجز سے متصل 104 نئے فیملی سوٹس اور 500 سرونٹ کوارٹرز کی تعمیر منصوبے میں شامل ہیں ،اراکین پارلیمنٹ کی اضافی رہائش گاہوں کے منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 40 کروڑ روپے مقرر کیے گئے ،تیس جون تک منصوبے پر 2 ارب 29 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا
دستاویزات کے مطابق سیکٹر جی فائیو ٹو اسلام آباد میں اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کا منصوبہ جاری ہے ،پارلیمنٹ لاجز کے قریب 104 فیملی سوٹس کی تعمیر آخری مرحلے میں داخل ہے،پارلیمنٹ ممبران کی رہائشی سہولیات میں توسیع کیلئے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ،بجٹ تجاویز میں ارکان پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کیلئے نئی رہائشی سہولیات کی تعمیر شامل ہے،پارلیمنٹ ہاؤسنگ منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال میں بڑے فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے








