کوئٹہ(پاک ترک نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے خلاف سرکاری اپیل منظور کرتے ہوئے 4 ستمبر 2020 کو سنایا گیا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے ٹریفک سب انسپکٹر حاجی عطااللہ کی ہلاکت کے مقدمے میں عبدالمجید اچکزئی کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 320 کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: نئے صوبوں کا قیام قومی ضرورت، پی ٹی آئی اصولی طور پر حامی ہے، شوکت یوسفزئی
عدالت نے مجرم کو مقتول کے قانونی ورثا کو دیت کی رقم ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے، جبکہ عبدالمجید اچکزئی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں فوری گرفتار کرکے سزا بھگتنے کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
یہ فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سنایا۔












