پیر , 10 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: شیری رحمان کے پولنگ میں تاخیر اور پیپلز پارٹی ایجنٹس کو روکنے کے الزامات

7 گھنٹے پہلے
A A
Azad Kashmir Elections Sherry Rehman alleges polling delays and obstruction of PPP agents.
Share on Facebookwhatsapp

مظفر آباد ( پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر کے انتخابات میں پولنگ کے عمل میں تاخیر اور پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو مبینہ طور پر پولنگ اسٹیشنز میں داخلے سے روکنے پر پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شیری رحمان نے الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت اور انتخابی عمل میں رکاوٹوں کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایل اے 16 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 61 اور ایل اے 15 کے پولنگ اسٹیشنز نمبر 87، 143 اور 144 پر بروقت پولنگ شروع نہ ہونا تشویشناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولنگ میں تاخیر کا خمیازہ ووٹرز کو نہیں بھگتنا چاہیے، ضائع ہونے والا وقت پورا کرکے شہریوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا مکمل موقع دیا جائے۔

شیری رحمان کے مطابق ایل اے 16 کے پولنگ اسٹیشنز 119 اور 120 پر پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو داخلے سے روکنا انتخابی شفافیت پر سنگین سوال ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ پولنگ اسٹیشنز کے پریذائیڈنگ افسران سے پیپلز پارٹی کے ایجنٹس کو روکنے کی وضاحت طلب کی جائے۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ ایل اے 15 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 158 سے پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکالنے کا بھی فوری نوٹس لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولنگ ایجنٹس کو انتخابی عمل کی نگرانی سے روکنا شفاف انتخابات کے منافی ہے، الیکشن کمیشن کو معاملے میں فوری مداخلت کرنی چاہیے۔

شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ پولنگ عملے یا انتخابی سامان کی کمی کی صورت میں فوری طور پر متبادل انتظام کیا جائے تاکہ ووٹرز کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، باغ اور حویلی کہوٹہ میں پولنگ

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں کسی بھی رکاوٹ یا بے ضابطگی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن فوری طور پر شکایات کا ازالہ کرے۔

شیری رحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر قانون کے مطابق آزادانہ، شفاف اور بلا رکاوٹ پولنگ یقینی بنائی جائے اور ووٹرز کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

موضوعات : #shrinrehmanazadkashmirpolingppp
ShareSend

متعلقہ خبریں

Third phase of Azad Kashmir elections, polling in Bagh and Haveli Kahuta
تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، باغ اور حویلی کہوٹہ میں پولنگ

10 اگست , 2026
ایوان صدر میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کی قانونی ٹیموں کی اہم بیٹھک آج ہو گی
اہم ترین 2

ایوان صدر میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کی قانونی ٹیموں کی اہم بیٹھک آج ہو گی

9 اگست , 2026
Those counting down will themselves be set straight, and their count will be set straight too—Rana Sanaullah.
تازہ ترین

الٹی گنتی گننے والے خود بھی سیدھے ہو جائیں گے ،ان کی گنتی بھی سیدھی ہو جائے گی ،رانا ثناء اللہ

8 اگست , 2026
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ،بلاول بھٹو زرداری
پاکستان

وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ،بلاول بھٹو زرداری

7 اگست , 2026
Azad Kashmir Elections Polling postponed in Poonch and Palandri.
تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی

7 اگست , 2026
آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی سے پیپلز پارٹی کو ہرایا گیا، شرجیل انعام میمن
پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی سے پیپلز پارٹی کو ہرایا گیا، شرجیل انعام میمن

3 اگست , 2026
اگلی خبر
Reorganization of Iran's National Security Council; General Mohsen Rezaei appointed Secretary.

ایران کی قومی سیکورٹی کونسل کی تنظیم نو۔جنرل محسن رضائی سیکرٹری مقرر

یہ بھی پڑھیں

The Earth is spinning rapidly; why, then, do we not feel it

زمین تیز رفتاری سے گھوم رہی ہے، پھر ہمیں اس کا احساس کیوں نہیں ہوتا؟

10 اگست , 2026
دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف جارحیت کیلئے نہیں ،وزیراعظم

دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف جارحیت کیلئے نہیں ،وزیراعظم

10 اگست , 2026
پتنگ باز ہو جائیں تیار ،جنوری میں بسنت منانے کا فیصلہ

پتنگ باز ہو جائیں تیار ،جنوری میں بسنت منانے کا فیصلہ

10 اگست , 2026
کسی میں جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان پہنچائے،سہیل آفریدی

کسی میں جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان پہنچائے،سہیل آفریدی

10 اگست , 2026
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریاں

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریاں

10 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔