منگل , 6 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

اپوزیشن کا حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا فیصلہ،لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار

2 مہینے پہلے
A A
اپوزیشن کا حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا فیصلہ،لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں راجا ناصر عباس، بیرسٹر گوہر علی خان، شاہد خٹک، اسد قیصر، سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجا سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اپوزیشن پارلیمانی پارٹی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت اور علاج پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

اعلامیے میں الزام عائد کیا گیا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر ڈرامہ رچایا، جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اپوزیشن کے مطابق حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے، جس پر کل سپریم کورٹ سے رجوع کرنے اور توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کل سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

اجلاس میں 27 ستمبر کو تحریک انصاف کے بھرپور احتجاج اور لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق تمام اپوزیشن جماعتوں کو 27 ستمبر کے احتجاج اور لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اپوزیشن جماعتوں نے پنجاب سمیت ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا جبکہ آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اپوزیشن جماعتیں باہمی مشاورت اور اتحاد کے ساتھ آئندہ اہم سیاسی و پارلیمانی فیصلے کریں گی۔

اجلاس میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام کی بھرپور تائید اور اسے فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ مولانا فضل الرحمن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی الائنس میں شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اتحاد کے نتیجے میں پارلیمان اور عوام کے درمیان اپوزیشن کی آواز مزید مضبوط ہوگی۔

سہیل آفریدی نے مزید اعلان کیا کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا۔

موضوعات : Governmentlong marchOPPOSITIONpetitionpti
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت
اہم ترین 2

وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

6 اکتوبر , 2026
اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی
پاکستان

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

6 اکتوبر , 2026
Prime Minister offers talks to PTI if it ends march and sit-in
تازہ ترین

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کومارچ اوردھرنا ختم کرنے کی صورت میں مذاکرات کی پیشکش

6 اکتوبر , 2026
On the day of meeting with PTI founder, PTI sent a list of 6 names to Adiala Jail authorities
تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، تحریک انصاف نے 6 ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی

6 اکتوبر , 2026
PTI's long march reaches Kohat, now T20 match will be held, Sohail Afridi
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا ،اب ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا،سہیل آفریدی

6 اکتوبر , 2026
تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک سے چل پڑا،حکومت کو ہمارے مطالبات ماننا پڑینگے ،سہیل آفریدی
اہم ترین 2

تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک سے چل پڑا،حکومت کو ہمارے مطالبات ماننا پڑینگے ،سہیل آفریدی

5 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
ترکیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

ترکیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

6 اکتوبر , 2026
اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

6 اکتوبر , 2026
یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

6 اکتوبر , 2026
ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

6 اکتوبر , 2026
سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

6 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In