ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ملک بھر میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب، حادثات میں 5 افراد جاں بحق

11 مہینے پہلے
A A
ملک بھر میں طوفانی بارشیں، نشیبی علاقے زیرآب، حادثات میں 5 افراد جاں بحق
Share on Facebookwhatsapp

لاہور، اسلام آباد(آئی پاک ٹی وی ) ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کے طوفانی سپیل کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گیا، پنجاب بھر میں 24 گھنٹے کے دوران بارش اور آندھی سے 5 افرد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی بڑھ گیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں لکشمی چوک، سول سیکرٹریٹ، ساندہ، چوبرجی، سمن آباد، گڑھی شاہو، مال روڈ، ملتان روڈ، اقبال ٹاؤن، جیل روڈ، فیروزپورروڈ، کینال روڈ، اچھرہ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، نشتر ٹاؤن، جوہرٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور کاہنہ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا، لیسکو کے 260 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل خوب برسے، قصور، پتوکی، گجرات، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، گوجرہ، سیالکوٹ، ڈسکہ، شکر گڑھ، نارووال، سرگودھا اور حافظ آباد میں بھی شدید بارش ہوئی، جس سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
مریم نواز کی اربن فلڈنگ کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسلسل بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ کے لئے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
مریم نواز شریف نے ہر شہر کے مرکزی اور اندرونی روڈز کو جلد از جلد کلیئر کرنے کا حکم دیدیا اور نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کے جلد نکاسی کیلئے کاوشیں تیز تر کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ڈی ایم اے کے ایس او پی ز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا اور انتظامی افسروں کو نکاسی آب کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی، واسا حکام کو خود فیلڈ میں پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش اور آندھی سے 5 افرادجاں بحق جبکہ 28 افراد زخمی ہوگئے، شدید زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ، مرزا ورکاں میں چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 2 سالہ ارحم، 5 سالہ حرم شامل ہے۔
وہاڑی ڈبلیو بی 23، مسلم ٹاؤن سٹاپ، ڈبلیو بی 19 اور ڈبلیو بی 57 میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے، چک نمبر ڈبلیو بی 59 میں سولر پلیٹیں گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ بھکرمیں لنک روڈما ہنی حیدر آباد سٹی منکیرہ میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے پیگ سٹی میں چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے، اٹک میں بابو چوک چونگی نمبر 07 میں تیز بارش اور اربن فلڈنگ کی وجہ سے فیملی گھر میں پھنس گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دینے کے بعد تمام افراد کو محفوظ جگہ پر منتقل کر دیا۔
لاہور کے علاقے اندرون ٹیکسالی میں بھی ایک گھر کی چھت گر گئی، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے، نشتر کالونی میں بھی گھر کی چھت گرنے سے ایک فرد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے سے 3 افراد کو زندہ نکال لیا۔
ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں بارش کے باعث بائیک سلپ ہونے کی وجہ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جبکہ نیو راوی پل میں بارش کے باعث گر کر ایک شخص زخمی ہوا، علی رضا آباد اور وحدت کالونی میں بائیک سلپ ہونے کی وجہ سے ایک، ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے کشمیری گیٹ میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا،آشیانہ روڈ پر ٹی آر گارڈر کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں کے باعث 26 جون سے 9 جولائی تک ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی۔
ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث حادثات میں 87 افراد جاں بحق جبکہ 149 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 30 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 14 بچے شامل ہیں جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے، پنجاب میں 15 بچوں اور 4 خواتین سمیت 29 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 77 افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق کشمیر میں ایک ، سندھ 16، بلوچستان میں 11 افراد کی زندگی گُل ہوگئی، سندھ میں 34، بلوچستان میں 3، آزاد کشمیر میں 5 افراد زخمی ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، سب سے زیادہ جانی نقصان فلیش فلڈنگ کے باعث ہوئیں۔
دوسر ی جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہداد کوٹ، نصیر آباد، ڈیرہ مراد جمالی، چھتر، قمبر اور سبی میں بارش نے رنگ جما دیا، صحبت پور، جھل مگسی، جیکب آباد، اوستہ محمد میں بھی شدید بارش ہوئی۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
کراچی میں بھی صبح سویرے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی، آج دن اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، شہر قائد میں رات گئے بھی مختلف علاقوں میں بادل برسے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برساتی ندی نالوں سے دور رہیں۔

موضوعات : gh.بارشخطرہسیلابلاہورمحکمہ موسمیاتموسم
ShareSend

متعلقہ خبریں

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم
پاکستان

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
تازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

12 جولائی , 2025
17 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
اہم ترین 3

17 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

11 جولائی , 2025
پی سی بی نے بڑے سٹیڈیمز کی تعمیر نو کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کردیئے
تازہ ترین

پی سی بی نے بڑے سٹیڈیمز کی تعمیر نو کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کردیئے

10 جولائی , 2025
مون سون کا زور دار سپیل! پنجاب بھر میں موسلادھار بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب
اہم ترین

مون سون کا زور دار سپیل! پنجاب بھر میں موسلادھار بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب

9 جولائی , 2025
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری
تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری

7 جولائی , 2025
اگلی خبر
سعودی عرب میں غیر ملکی اب ریاض اور جدہ میں جائیداد خرید سکیں گے

سعودی عرب میں غیر ملکی اب ریاض اور جدہ میں جائیداد خرید سکیں گے

یہ بھی پڑھیں

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

5 جون , 2026
How dangerous are cosmetics for the skin Experts reveal important facts

کاسمیٹکس جلد کے لیے کتنے خطرناک؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے

5 جون , 2026
ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

5 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔