سوات (پاک ترک نیوز) سوات کے سیاحتی مقام کالام میں واقع سیف اللہ جھیل سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق لاش جولائی میں پیش آنے والے کشتی حادثے کے دوران لاپتہ ہونے والی خاتون سیاح کی ہے۔پولیس کے مطابق لاش کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ اسے ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: درآمدی گندم بھی آٹے کی قیمتیں کم نہ کر سکی، شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور
یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں سیف اللہ جھیل میں کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعد ایک خاتون سیاح لاپتہ ہوگئی تھیں، جن کی لاش تقریباً چار ماہ بعد برآمد ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔









