ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کیا ایران کی نئی قیادت امریکا کے سامنے ڈٹ سکے گی؟

6 مہینے پہلے
A A
Will Iran's new leadership be able to stand up to America
Share on Facebookwhatsapp

تہران (پاک ترک نیوز) ایران میں قیادت کا خلا، خطے میں ہلچل، دنیا کی نظریں نئی قیادت پر جم گئیں… کیا تہران اب بھی واشنگٹن کے سامنے ڈٹ سکے گا؟کیا ایران کی مرکزی قیادت کی شہادت کے بعد نئی قیادت امریکا کا مقابلہ کر پائے گی؟
ایران کی اعلیٰ قیادت کی شہادت کے بعد ملک ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ داخلی طور پر قیادت کی منتقلی کا عمل شروع ہو چکا ہے، جبکہ عالمی سطح پر یہ سوال شدت اختیار کر گیا ہے کہ کیا نئی قیادت سابقہ پالیسیوں کو برقرار رکھ پائے گی یا کسی نئی حکمت عملی کا انتخاب کرے گی۔


ماہرین کے مطابق ایران کا نظام صرف ایک شخصیت پر نہیں بلکہ ایک مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچے پر قائم ہے۔ سپریم لیڈر، پاسدارانِ انقلاب اور سیکیورٹی ادارے مل کر پالیسی سازی کرتے ہیں، جس کی وجہ سے فوری کمزوری کا امکان کم سمجھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب امریکہ کے ساتھ کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے۔ نئی قیادت کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ ہوگا کہ وہ داخلی استحکام برقرار رکھتے ہوئے بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرے۔ اگر ایران نے سخت مؤقف اپنایا تو خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، جبکہ مفاہمت کی پالیسی اپنانے سے وقتی سکون آ سکتا ہے۔


ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے علی لاریجانی کی شہادت سے نظام متاثر نہیں ہو گا،ایران کا نظام مضبوط ہے ،شخصیات کے جانے سے کمزور نہیں ہوتا ،نظام میں ہر شخص اپنی حیثیت کے مطابق کردار ادا کرتا ہے،امریکا اور اسرائیل کیوں نہیں سمجھتے کہ اس سے ایران کمزور نہیں ہو گا۔
عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی عسکری اور اسٹریٹجک صلاحیتیں بدستور موجود ہیں، تاہم قیادت کا تجربہ اور فیصلہ سازی کا انداز آنے والے دنوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ایران کی نئی قیادت کے لیے یہ ایک کڑا امتحان ہے۔ سوال یہی ہے کہ کیا تہران اپنی پرانی طاقت برقرار رکھ پائے گا یا خطے میں طاقت کا توازن بدلنے والا ہے؟

موضوعات : #attack#iran#war
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iranian President Masoud Peshkeshian appreciates Pakistani peace efforts
تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستانی امن کوششوں کے معترف

1 ستمبر , 2026
The foundation for global peace and stability will be laid in the Middle East, says the Iranian President.
تازہ ترین

دنیا میں امن و استحکام کی بنیاد مشرق وسطی سے ہی پڑے گی ،ایرانی صدر

30 اگست , 2026
New US economic sanctions on Iran; announcement to cut off economic lifelines.
اہم ترین

ایران پر امریکا کی نئی معاشی پابندیاں، اقتصادی لائف لائنز منقطع کرنے کا اعلان

25 اگست , 2026
Trump's announcement of economic sanctions on Iran is an admission of defeat in the war Revolutionary Guards.
تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران پر معاشی پابندیوں کا اعلان جنگ میں شکست کا اعتراف ہے، پاسداران انقلاب

24 اگست , 2026
US sanctions amount to interference in global trade, says Iranian Foreign Ministry.
اہم ترین 2

امریکی پابندیاں عالمی تجارت میں مداخلت کے مترادف ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

22 اگست , 2026
Iran will continue its journey of nuclear technology and scientific advancement with full vigor Iranian General
تازہ ترین

ایران جوہری ٹیکنالوجی اور سائنسی ترقی کا سفر بھرپور قوت سے جاری رکھے گا: ایرانی جنرل

19 اگست , 2026
اگلی خبر
Missiles fired at oil and gas facilities in Saudi Arabia, UAE, Qatar in retaliation for attack on Iran's gas field

ایران کی گیس فیلڈ پر حملے کے بعد جوابی کارروائی ،سعودی عرب ،امارات ،قطر میں آئل اور گیس تنصیبات پر میزائل داغے گئے

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت

12 ستمبر , 2026
ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس

ٹیم نے بھرپور کوشش کی، تاہم مطلوبہ نتیجہ حاصل نہ ہوسکا،محمد عباس

12 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک قرار دیدیا

سہیل آفریدی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک قرار دیدیا

12 ستمبر , 2026
پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔