اوٹاوہ ( پاک ترک نیوز) کینیڈا کے جنگلات میں آتشزدگی،دھواں امریکہ تک پہنچنے لگا،کئی شہروں میں فضائی معیار متاثر ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھویں کا ذمہ دار کینیڈا کو قرار دے دیا۔ ٹیرف میں اضافے کی دھمکی دے دی ۔
امریکی صدر کہتے ہیں کینیڈین جنگلات کے سبب امریکا آلودہ ہوا،کینیڈا اپنی جنگلاتی زمین اور جھاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال میں ناکام رہا ،دھواں امریکا تک پہنچ رہا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے بات کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ ایران کشیدگی ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر
کینیڈا میں اس وقت 896 مقامات پر جنگل میں لگنے والی آگ فعال ہے جن میں سے تقریباً 200 صوبہ اونٹاریو میں ہیں۔
اونٹاریو کے وزیرِ اعلیٰ ڈگ فورڈ کے مطابق 81 جنگلی مقامات پر آگ تاحال قابو سے باہر ہے جبکہ 10 مقامی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
رپورٹس کے مطابق شمالی امریکا میں جنگلات میں آگ بھڑکنے میں اضافے کی بڑی وجوہات شدید گرمی، خشک موسم اور موسمیاتی تبدیلیاں ہیں، تاہم ٹرمپ ماضی میں بھی مختلف آتش زدگیوں کا ذمے دار مقامی حکام اور جنگلاتی انتظامیہ کو ٹھہراتے رہے ہیں












