منگل , 27 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

انسان دوبارہ چاند پر کیوں نہیں گیا؟

10 مہینے پہلے
A A
انسان دوبارہ چاند پر کیوں نہیں گیا؟
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن:(پاک ترک نیوز)14 دسمبر 1972 کو انسان نے آخری بار چاند کی سطح پر قدم رکھا تھا۔ ناسا کے مشہور اپالو 17 مشن کے خلاباز جین سرنان اور ہیریسن شمٹ وہ اب تک کے آخری انسان تھے، جنہوں نے چاند پر آخری بات چہل قدمی کی۔
اس دن کے بعد نصف صدی سے زیادہ وقت گزر چکا ہے، مگر انسانی قدم دوبارہ چاند کی مٹی کو اپنے قدموں سے نہیں چھو سکے۔ یہ سوال اکثر اٹھایا جاتا ہے کہ جب انسان 1969 میں چاند پر پہنچنے کی صلاحیت رکھتا تھا تو پھر 1972 کے بعد اتنا طویل وقفہ کیوں آیا؟
برطانوی سائنسی جریدے رائل میوزیم گرین وچ کے مطابق چاند پر انسانی مشن رک جانے کی سب سے بنیادی وجہ یہ رہی کہ1970 کی دہائی کے آغاز تک امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان سرد جنگ کے دور میں خلائی برتری کی دوڑ زوروں پر تھی۔ چاند پر قدم رکھنا صرف ایک سائنسی کامیابی ہی نہیں تھا بلکہ عالمی سیاست میں برتری کا اعلان بھی تھا۔
جیسے ہی امریکہ اس دوڑ میں کامیاب ہوا، سیاسی ضرورت نے اپنا زور کھو دیا۔ حکومتوں نے یہ سمجھا کہ چاند پر دوبارہ جانے سے اس طرح کی کوئی اضافی سیاسی یا اسٹریٹجک جیت حاصل نہیں ہوگی، لہٰذا اس مہنگے منصوبے کو جاری رکھنے کی وجہ باقی نہ رہی۔
چاند پر انسان بھیجنے کے اخراجات بے پناہ تھے۔ اپالو پروگرام پرآج کے حساب سے تقریباً دو سو ارب ڈالر خرچ ہوئے۔ اتنی خطیر رقم کے بعد امریکی حکومت نے اپنے بجٹ کو دیگر مسائل کی طرف موڑ دیا۔
اب نصف صدی بعد دنیا ایک نئی خلائی دوڑ کے دہانے پر کھڑی ہے۔ امریکہ کا آرٹیمس پروگرام، چین اور روس کے مشترکہ منصوبے، بھارت کی بڑھتی ہوئی خلائی کامیابیاں، یہ سب ثابت کرتے ہیں کہ چاند ایک بار پھر انسانی دلچسپی کا مرکز بن چکا ہے۔
آرٹیمس پروگرام کے تحت آنے والے چند برسوں میں انسان کو دوبارہ چاند پر بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اس بار نہ صرف واپسی کا سفر ہو گا بلکہ چاند پر مستقل انسانی موجودگی کے منصوبے بھی سامنے آ رہے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی، نئی سیاسی ضروریات اور خلا کی بڑھتی ہوئی معاشی اہمیت چاند کو پھر ایک ترجیح بنا رہی ہیں۔

موضوعات : moonsciencespaceUSA
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran has developed missiles capable of reaching Europe and American cities, claims Donald Trump.
تازہ ترین

ایران نے یورپ اور امریکی شہروں تک پہنچنے والے میزائل تیار کر لیے،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

27 اکتوبر , 2026
ایران پر نئے حملوں کے لیے اسرائیل کا دباؤ، امریکا فی الحال رضامند نہیں
اہم ترین 3

ایران پر نئے حملوں کے لیے اسرائیل کا دباؤ، امریکا فی الحال رضامند نہیں

26 اکتوبر , 2026
ایران پر آج حملہ نہیں ہو گا،ڈونلڈ ٹرمپ
اہم ترین 3

ایران پر آج حملہ نہیں ہو گا،ڈونلڈ ٹرمپ

26 اکتوبر , 2026
ڈرون گرانے کے لیے کم لاگت راکٹوں پر امریکی توجہ
تازہ ترین

ڈرون گرانے کے لیے کم لاگت راکٹوں پر امریکی توجہ

25 اکتوبر , 2026
کسی بھی فوجی کارروائی کا کئی گنا زیادہ شدت سے جواب دیں گے، پاسداران انقلاب
اہم ترین 3

کسی بھی فوجی کارروائی کا کئی گنا زیادہ شدت سے جواب دیں گے، پاسداران انقلاب

25 اکتوبر , 2026
ایران پر حملہ کل بھی ہوسکتا ہے، بڑا معاہدہ بھی ممکن ہے، ٹرمپ
اہم ترین

ایران پر حملہ کل بھی ہوسکتا ہے، بڑا معاہدہ بھی ممکن ہے، ٹرمپ

25 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
ایران کو “انتہائی سخت جواب” دیا جائے گا: ٹرمپ کی وارننگ

ایران کو “انتہائی سخت جواب” دیا جائے گا: ٹرمپ کی وارننگ

یہ بھی پڑھیں

Heavy rains predicted in Punjab from tomorrow, cold likely to intensify

پنجاب میں  کل سے تیز بارشوں کی پیش گوئی، سردی کی شدت بڑھنے کا امکان

27 اکتوبر , 2026
Resolution in support of the Kashmiri people's right to self-determination passed in the National Assembly

قومی اسمبلی میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں قرارداد منظور

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Pakistan and Sri Lanka face off today; Sri Lanka wins the toss and decides to field.

سہ ملکی سیریز: پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے، سری لنکا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

27 اکتوبر , 2026
In the UK, all international students—including Pakistani students—will be required to pay an annual levy of $1,200 to universities.

برطانیہ میں پاکستانی طلبہ سمیت ہرغیرملکی طالب علم  کو یونیورسٹیوں کو 1200 ڈالرسالانہ لیوی ادا کرنا ہوگی

27 اکتوبر , 2026
Saudi Arabia’s agreement to store crude oil underground in Singapore

سعودی عرب کا سنگاپور میں زیرِ زمین خام تیل ذخیرہ کرنے کا معاہدہ

27 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔