منگل , 12 مئی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایران کو “انتہائی سخت جواب” دیا جائے گا: ٹرمپ کی وارننگ

4 مہینے پہلے
A A
ایران کو “انتہائی سخت جواب” دیا جائے گا: ٹرمپ کی وارننگ
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن: (پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگراحتجاج کے دوران مزید مظاہرین کو ہلاک کیا گیا تو امریکا ایران کو “انتہائی سخت جواب” دے گا۔
خیال رہے یہ مظاہرے مسلسل دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں اور ایران کو حالیہ برسوں کی شدید ترین اندرونی بدامنی کا سامنا ہے۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر ایرانی حکام نے مظاہرین کے خلاف مہلک طاقت کا استعمال جاری رکھا تو امریکی ردعمل نہایت سخت ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا:“اگر وہ مظاہرین کو قتل کرتے ہیں، اگر مزید مظاہرین مارے گئے تو ہم جواب دیں گے اور ایران کو بہت سخت مار پڑے گی۔”
انہوں نے اس صورتحال کو ایرانی حکومت کے انسانی حقوق اور عوامی خواہشات کے احترام کے ایک بڑے امتحان سے تعبیر کیا۔یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے مختلف شہروں میں مظاہرے پھیل چکے ہیں، جن کی وجہ شدید معاشی مشکلات، بدعنوانی اور سیاسی جبر کے خلاف عوامی غصہ بتایا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین حکومتی نظام کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور زیادہ آزادیوں کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے سخت کارروائیاں کی ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں اور اپوزیشن ذرائع کے مطابق مظاہروں کے دوران ہلاکتیں اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہوئی ہیں، تاہم میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندیوں کے باعث ہلاکتوں اور گرفتاریوں کی درست تعداد کی تصدیق مشکل ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکام مظاہرین کو “شرپسند” یا غیر ملکی طاقتوں کے ایجنٹ قرار دیتے رہے ہیں، جو کہ ماضی میں بھی احتجاجی تحریکوں کے دوران اختیار کیا جانے والا سرکاری مؤقف رہا ہے۔

موضوعات : Donald TrumpiranUSA
ShareSend

متعلقہ خبریں

 یقین ہے ایران یورینیئم افزودگی 100فیصد روک دے گا،ٹرمپ
اہم ترین

 یقین ہے ایران یورینیئم افزودگی 100فیصد روک دے گا،ٹرمپ

12 مئی , 2026
Reports of Iranian aircraft being transferred to Pakistan rejected
تازہ ترین

پاکستان میں ایرانی طیاروں کی منتقلی کی رپورٹس مسترد

12 مئی , 2026
ایرانی وزیر خارجہ کا 24گھنٹوں میں دوسری بار سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
اہم ترین 2

ایرانی وزیر خارجہ کا 24گھنٹوں میں دوسری بار سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

11 مئی , 2026
ایران ،سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ
اہم ترین 3

ایران ،سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

11 مئی , 2026
Trump to discuss Iran with Xi Jinping during China visit Officials
تازہ ترین

ٹرمپ دورہ چین کے دوران شی جن پنگ سے ایران پر بات چیت کریں گے: حکام

11 مئی , 2026
ایران کی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو ضمانت مل گئی
تازہ ترین

ایران کی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو ضمانت مل گئی

11 مئی , 2026
اگلی خبر
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وینزویلا کی نئی قیادت کو بھی کھلی دھمکیاں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وینزویلا کی نئی قیادت کو بھی کھلی دھمکیاں

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ ، عالمی فورم میں شرکت سے معذرت

وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ ، عالمی فورم میں شرکت سے معذرت

12 مئی , 2026
 یقین ہے ایران یورینیئم افزودگی 100فیصد روک دے گا،ٹرمپ

 یقین ہے ایران یورینیئم افزودگی 100فیصد روک دے گا،ٹرمپ

12 مئی , 2026
وزیراعظم سے بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کی ملاقات

وزیراعظم سے بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کی ملاقات

12 مئی , 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا

12 مئی , 2026
کراچی سے منشیات کی اسمگلر خاتون گرفتار،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی سے منشیات کی اسمگلر خاتون گرفتار،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

12 مئی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In