
آراے شمشاد
دوسرا حصہ
طویل فارمیٹ کے بعد اگر بات کی جائے ایک روزہ میچز کی تو اس میں میں بے شمار کھلاڑیوں نے کارہائے نمایاں انجام دیئے اور اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔
کرکٹ میں بیٹنگ کی بات کی جائے اور سچن ٹنڈولکر کا نام نہ آئے ایسے کیسے ممکن ہو سکتا ہے ۔ ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ بنانے والے کھلاڑی ماسٹر بلاسٹر بلے باز سچن ٹنڈولکر ہیں جنہوں نے 18426رنز بنائے ہیں ۔اس فہرست میں 14797رنز کے ساتھ ویرات کوہلی دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
جادوگر سپنر مرلی دھرن ایک روزہ میچز میں 534وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم 502کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کس کھلاڑی کے پاس کونسا ریکارڈ؟(ٹیسٹ)
ایک روزہ میچوں میں ایک میچ کے دوران سب سے بڑا سکور کرنے والی کھلاڑی بھارت کے روہت شرما ہیں جنہوں نے سری لنکا کیخلاف 264رنز بنائے تھے ۔کیوی بلے باز مارٹن گپٹل 237رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں ۔
ون ڈے میچز میں چھکوں کی بات کی جائے تو روہت شرما اس فہرست میں سب سے اوپر دکھائی دیتے ہیں انہوں نے 357بار گیند کو بائونڈری سے باہر بھیجا ہے ۔ پاکستان کے بوم بوم شاہد آفریدی 351چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔
بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر ون میچز میں 2018چوکے رسید کر کے پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سنتھ جے سوریا 1500کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔
کیچز ون میچز کا محاورہ تو سنا ہو گیا اس میں سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے 218کیچز تھام کر سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے والے فیلڈر ہیں ۔ ویرات کوہلی 187کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔
سٹمپ کے پیچھے آئوٹ کی بات کی جائے تو بھارت کے دھونی 123کھلاڑیوں کو سٹمپ آئوٹ کر چکے ہیں ۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سری لنکا کے کمار سنگا کارا ہیں جنہوں نے 99کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ہے ۔












