
آراے شمشاد
آخری حصہ
ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد کرکٹ کا اس وقت سب سے مقبول ترین فارمیٹ ٹی ٹونٹی ہے ۔ ٹی ٹونٹی کی چکا چاند نے ٹیسٹ اور ون ڈے کو گہنا دیا ہے ۔ مختصر فارمیٹ کے باعث لوگوں کی دلچسپی مزید بڑھی ہے اور کرکٹ کو طویل اور تھکا دینے والے لمبے میچز کی بجائے ٹی ٹونٹی اوورز کی گیم سے کرکٹ کے شائقین کی تعداد میں بے پناہ اضافہ بھی نظر آتا ہے تاہم یہاں بات ہو رہی ہے ریکارڈ تو ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی پاکستان کے بابراعظم ہیں جنہوں نے مختصر فارمیٹ میں 4598رنز بنائے ہیں ۔ دوسرے نمبر بھارت کے سابق کپتان روہت شرما ہیں جنہوں نے اس فارمیٹ میں 4231رنز سکور کئے ہیں۔
افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 193وکٹوں کے ساتھ سر فہرست ہیں ۔ ایش سودھی نے 165وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کس کھلاڑی کے پاس کونسا ریکارڈ؟(ون ڈے )
ٹی ٹونٹی میچ کے دوران کسی بھی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کرس گیل نے بنائے ہیں انہوں نے 175رنز کی باری کھیلی تھی ،دوسرے نمبر ایرون فنچ ہیں جنہوں نے 173رنز بنائے تھے ۔
ٹی ٹونٹی ویسے ہی چوکوں اور چھکوں کا کھیل ہے ۔ بھار ت کے روہت شرما 205چھکےلگا کر پہلی نمبر پر براجمان ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم 196چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔
کور ڈرائیو کے ماسٹر بابراعظم 477دلکش چوکے لگا کر گیند کو بائونڈری کراس کروانیوالے بلے باز ہیں ،آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ 449چوکوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کس کھلاڑی کے پاس کونسا ریکارڈ؟(ٹیسٹ)
فارمیٹ کوئی بھی ہو کیچز ون میچز کا فارمولا ہر جگہ کام آتا ہے تاہم مختصر فارمیٹ میں اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے ۔ سائوتھ افریقہ کے ڈیوڈ ملر 86کیچز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ افغانستان کے محمد نبی 82کیچز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں ۔
بھارت کے مہندر سنگھ دھونی 34بار کھلاڑیوں کو سٹمپ آئوٹ کر کے پویلین بھیج چکے ہیں ۔ پاکستان کے کامران اکمل نے یہ کارنامہ 32بار انجام دیا ہے ۔












