جمعہ , 9 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دنیا میں سونے کے بڑے خزانے کن ملکوں کے پاس ہیں

5 مہینے پہلے
A A
Which countries have the largest gold reserves in the world
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
زمانہ قدیم سے انسان کی سونے سے محبت قائم ہے۔ اور اس دھات کی ذخیرہ شدہ مقدار افراد اور اقوام کی امارت و غربت کا معیار رہی ہے۔اگرچہ اسلام کا نظام معیشت اسکی نفی کرتا ہے۔ مگر عمومی طور پر دنیا کے معاشی نظام میں سونا مرکزی کردار کا حامل رہا ہے۔اور آج 21ویں صدی میں بھی یہ دھات ایک سے زیادہ صورتوں میں اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
جدید معاشی نظام میںمرکزی بینک بلند افراط زر کے خلاف بند باندھنے، امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنے، مختلف پابندیوں سے اپنے اثاثوں کو بچانے اور جغرافیائی سیاسی تناؤ سے اثاثوں کو لاحق خطرات کو کم کرنے کے لیے سونے کے ذخائر جمع کر رہے ہیں۔
جدید مالیاتی تصورات میں سونے کے اس ریکارڈ سطح تک جمع کئے جانے کا مقصد ذخائر کو فیاٹ کرنسیوں سے دور رکھنا اور معاشی خودمختاری کو مضبوط بنانا ہے۔جبکہ سونا جمع کرنے کی اہم وجوہات میںجیو پولیٹیکل رسک اور ڈی ڈالرائزیشن بھی نمایاںہیں۔


2022 میں روس ۔یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعدامریکہ اور یورپ میں روسی اثاثوں کے منجمد ہونے کے بعد بہت سی قومیں غیر ملکی زرمبادلہ سے بچنے کے لیےسونے کے ذخائر کی طرف منتقل ہو رہی ہیں۔ان میں برکس ممالک خصوصاًچین اور بھارت جارحانہ طور پر تنوع پیدا کر رہے ہیں۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ سونے کو افراط زر کے خلاف محفوظ پناہ گاہ اور ایک پائیدار، طویل مدتی قیمت کے اثر سے مبرا ذخیرے کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو بڑھتی ہوئی افراط زر اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے دوران قوت خرید کو محفوظ رکھتا ہے۔جبکہ یہ مرکزی بنکوں کو اپنے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کو ممکنہ نقصانات سے بچانے کے لیےتنوع بھی فراہم کرتا ہے۔ اور ساتھ ہی کرنسی میں کمی کے خطرے سے بچاؤ کی راہ فراہم کرتا ہے۔
اسی لئے آج معاشی بحران، جغرافیائی وسیاسی تناؤ اور افراط زر کی زد میں آنے والی دنیا میں سونے کے قومی ذخائر ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یہ کرنسی کی ساکھ کو تقویت دیتے ہیں، مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے خلاف حفاظت کرتے ہیں اور بحران کے وقت ضمانت کے طور پر کام کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میںپیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال برقرار ہنے کی وجہ سے دنیا بھر کے مرکزی بینکوں نے اس قیمتی دھات کو ذخیرہ کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ جس سے سونا ایک بار پھر ایک اہم جیو اکنامک اعشاریہ میں تبدیل ہو گیا ہے۔
ٹریڈنگ اکنامکس کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2026کے آغاز تک دنیا میں سب سے زیادہ 8,100 ٹن سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک امریکہ ہے۔ اور یہ ذخیرہ، بنیادی طور پر امریکی زرمبادلہ کے تقریباً 75 فیصد ذخائر کی نمائندگی کرتا ہے۔ اور ساتھ ہی دنیا کے ڈالرپر اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے ایک طویل مدتی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے بعد جرمنی 3,350 ٹن کے ساتھ دوسرے اور اٹلی2,452 ٹن کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ2,437 ٹنکے ساتھ فرانس کا چوتھا اور2,327ٹن کے ساتھ روس سونے کا دنیا کا پانچواں بڑا ذخیرہ رکھتا ہے۔


آج امریکہ اور یورپ کے متضاد ایشیا میں سونا ذخیرہ کرنے کے ضمن میںتیز رفتار ترقی ہو رہی ہے۔ چین نے 2020 سے اپنے سونے کے ذخائر کو کافی حد تک بڑھایا ہے۔ اور صرف پانچ سالوں میں ان میں تقریباً 350 ٹن کا اضافہ کیا ہے۔ اور 2026آغاز پر2,306 ٹن ذخیرے کے ساتھ دنیا میں چھٹے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔جبکہ بھارت، چین کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا سونے کا صارف ہےاور اس نے بھی 2020 سے آج تک اپنے سونے کے ذخائر میں 200 ٹن سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔ جس سے اس کا سونے کا کل ذخیرہ تقریباً 900 ٹن ہو گیا ہے۔اور وہ جاپان سے آگے نکل کر ساتوں نمبر پر آگیا ہے۔

موضوعات : #goldeconomyreserves
ShareSend

متعلقہ خبریں

IMF demands 174 legal amendments in Pakistan; government decides to table the amendments in Parliament.
تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان میں قوانین میں 174ترامیم کا مطالبہ ،حکومت کا ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

25 ستمبر , 2026
Increase in foreign direct investment in Pakistan
تازہ ترین

پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

22 ستمبر , 2026
احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے، وزیر خزانہ
اہم ترین 3

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے، وزیر خزانہ

20 ستمبر , 2026
Foreign exchange reserves have reached a record high of $21.4 billion; Prime Minister expresses gratitude.
تازہ ترین

زرِ مبادلہ کے ذخائر 21 ارب 40 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، وزیراعظم کا اظہارِ تشکر

18 ستمبر , 2026
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے
تازہ ترین

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

17 ستمبر , 2026
Global growth rate expected to be 3% in 2026, risks remain high, IMF warns
تازہ ترین

2026 میں عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع، خطرات بدستور بلند،آئی ایم ایف کا الرٹ

11 ستمبر , 2026
اگلی خبر
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،عرب ممالک کا سامان گوادر پورٹ پہنچنا شروع

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،عرب ممالک کا سامان گوادر پورٹ پہنچنا شروع

یہ بھی پڑھیں

بحرین کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

بحرین کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

8 اکتوبر , 2026
ماڑی انرجیز کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فضائی سروے کی اجازت

ماڑی انرجیز کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فضائی سروے کی اجازت

8 اکتوبر , 2026
وادی کاغان میں موسم سرما کی دستک، ناران سمیت بالائی علاقوں میں برفباری

وادی کاغان میں موسم سرما کی دستک، ناران سمیت بالائی علاقوں میں برفباری

8 اکتوبر , 2026
برطانیہ اور جرمنی کا تخریب کاری اور سائبر حملوں کے خلاف مشترکہ شراکت داری کا اعلان

برطانیہ اور جرمنی کا تخریب کاری اور سائبر حملوں کے خلاف مشترکہ شراکت داری کا اعلان

8 اکتوبر , 2026
افغان میڈیکل طلبہ نے تعلیم مکمل کرنے کیلئے انسانی بنیادوں پر ریلیف مانگ لیا

افغان میڈیکل طلبہ نے تعلیم مکمل کرنے کیلئے انسانی بنیادوں پر ریلیف مانگ لیا

8 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔