کراچی ( پاک ترک نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے ہوگئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں سونا 20 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 395 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کتنی ہوگی؟ تعین کیسے کیا جائے گا؟ سپریم کورٹ میں اہم فیصلہ محفوظ
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑ رہے ہیں۔ تاہم دستیاب تازہ عالمی اعداد و شمار میں سونے کی قیمت تقریباً 4 ہزار 396 ڈالر فی اونس دکھائی گئی ہے۔












