اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے ،افواج پاکستان اور سپاہیوں کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مظفر آباد میں پارٹی عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ۔کشمیریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی بات برداشت نہیں کریں گے۔ کشمیر کے حالات کا درمیانی راستہ نکالنا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر میں دہشت گردی کی سیاست کو پروان نہیں چڑھنا چاہیئے ،کشمیر میں کراچی کی طرح نوے کی دہائی کی سیاست نہیں چاہتا۔ہمیں خیال کرنا چاہیئے کہ کوئی اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکے ۔
کشمیریوں کا پسینہ گرے گا تو ہمارا خون بہے گا،بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم نے کمشیریوں کے ساتھ کیے گئے عہد کی تکمیل کرنی ہے۔ فیلڈ مارشل کی عسکری بصیرت کی دنیا معترف ہے۔ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی۔سندھو کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔












