نیو یارک ( پاک ترک نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ۔برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.68 ڈالرز اضافہ ،نئی قیمت 84.98 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1.65 ڈالرز یعنی 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 79.79 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی
گزشتہ روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں 9.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جو مئی 2020ء کے بعد ایک ہی دن میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔












