لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان کی کاکول اکیڈمی دنیا کی 10بہترین فوجی اکیڈمیوں میں شامل ہو گئی۔
تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں فوجی قیادت تیار کرنے والے بہترین عسکری اداروں کی فہرست جاری کی گئی ، جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سمیت 10 معروف فوجی اکیڈمیوں کو شامل کیا گیا ۔ ان اداروں کو عسکری تربیت، قیادت سازی، تاریخی خدمات اور عالمی شہرت کی بنیاد پر نمایاں قرار دیا گیا۔
پہلے نمبر پر ویسٹ پوائنٹ 1802 میں قائم ہونے والی امریکی فوج کی معروف اکیڈمی ہے، جہاں سے متعدد نامور جرنیل اور دو امریکی صدور، یولیسس ایس گرانٹ اور ڈوائٹ ڈی آئزن ہاور فارغ التحصیل ہوئے۔
دوسرے نمبر پر رائل ایئر فورس کالج کرین ویل برطانیہ1919 میں قائم ہونے والا دنیا کا پہلا فوجی فضائی تربیتی ادارہ ہے، جہاں رائل ایئر فورس کے افسران کو تربیت دی جاتی ہے۔
تیسرے نمبرپراسپیشل ملٹری اسکول آف سینٹ سائر فرانس ہے ، 1802 میں نپولین بوناپارٹ کے قائم کردہ اس ادارے کو فرانس کی اعلیٰ ترین فوجی اکیڈمی تصور کیا جاتا ہے۔
چوتے نمبر پر پی ایل اے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی چین ہے ،بیجنگ میں قائم یہ ادارہ چین کی مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈرز اور عسکری محققین کی تربیت کا مرکزی مرکز ہے۔
پانچویں نمبر پرروس کی جنرل اسٹاف اکیڈمی ہے ،1832 سے اپنی عسکری روایت رکھنے والی یہ اکیڈمی روس کے اعلیٰ فوجی افسران اور جرنیلوں کی تربیت کرتی رہی ہے۔
چھٹے نمبر پر جاپان کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی ہے ،جاپان کی تینوں مسلح افواج کے افسران کو ایک ہی ادارے میں مشترکہ تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
ساتویں نمبر پر یونان کی ہیلینک ملٹری اکیڈمی ہے،1828 میں قائم ہونے والا یہ ادارہ یونان کی قدیم ترین فوجی اکیڈمیوں میں شمار ہوتا ہے۔
آٹھویں نمبر پربھارت کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی ہے ،1954 میں قائم ہونے والی دنیا کی پہلی ٹرائی سروس اکیڈمی، جہاں بری، بحری اور فضائی افواج کے کیڈٹس کو مشترکہ تربیت دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے مسلسل تیسری رات ایرانی فوجی اہداف پر حملے
نویں نمبر پر پاکستان پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول ہے ، 1947 میں قائم ہونے والی پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ملک کی اعلیٰ ترین فوجی تربیتی درسگاہ ہے۔ اس کا تربیتی نظام برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کے طرز پر ترتیب دیا گیا۔ یہاں کیڈٹس کو عسکری علوم کے ساتھ انگریزی، عسکری جغرافیہ، بین الاقوامی امور، اسلامیات اور سماجی علوم کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
دسویں نمبر پر جنوبی افریقہ کی ساؤتھ افریقن ملٹری اکیڈمی ہے ،1950 میں قائم ہونے والا یہ ادارہ فوجی سائنس کی اعلیٰ تعلیم اور افسران کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے معروف ہے۔







