تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سات روز میں کھولنے سے متعلق ایران کی تجویز اب بھی برقرار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو خود کو جیل سے بچانے کے لیے امریکا کو ایک اور جنگ میں دھکیل رہے ہیں۔عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ ایران کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا۔ اگر مخالفین دوبارہ اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں تو آزما لیں، تاہم انہیں محتاط رہنا چاہیے، کیونکہ ایران کے بھی کچھ معاملات ابھی ادھورے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے شہر نجران میں میزائل حملہ، 6 افراد زخمی، مکانات اور گاڑیاں تباہ
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ممکنہ جنگ کے نتائج اسرائیل کے لیے کچھ بھی ہوں، امریکی صدر ان نتائج کو نظرانداز نہیں کر سکیں گے۔












