پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹرمپ کا بڑا اشارہ: ترکیہ کو F-35 مل سکتے ہیں، KAAN ابھی نامکمل

8 مہینے پہلے
A A
ٹرمپ کا بڑا اشارہ: ترکیہ کو F-35 مل سکتے ہیں، KAAN ابھی نامکمل
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن : (پاک ترک نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ترکیہ کو جدید ترین F-35 لائٹننگ ٹو جنگی طیارے فروخت کرنے کی منظوری دینے پرانتہائی سنجیدگی سے غورکر رہے ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ترکیہ کا مقامی پانچویں نسل کا KAAN جنگی طیارہ ابھی ترقی کے مرحلے میں ہے اور اس کے 2030 سے قبل مکمل آپریشنل ہونے کی توقع نہیں۔
صدر ٹرمپ کے بیان سے قبل امریکہ میں ترکیہ کے سفیر اور شام کے لیے خصوصی نمائندے ٹام بیریک بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ ترکیہ کی F-35 پروگرام میں دوبارہ شمولیت پر بات چیت جاری ہے۔
ان کے مطابق ترکیہ اس وقت ایک صلاحیتی خلا کا سامنا کر رہا ہے، جو KAAN کی عملی شمولیت تک برقرار رہے گا۔ امریکی فضائیہ کا F-35A لائٹننگ ٹو ایک اسٹیلتھ جنگی طیارہ ہے، جسے ترکیہ عبوری حل کے طور پر حاصل کرنا چاہتا ہے تاکہ اپنی فضائی برتری اور جنگی تیاری کو برقرار رکھا جا سکے۔
ترکیہ کی جانب سے F-35 میں دوبارہ دلچسپی کے پیچھے ایک واضح اسٹریٹجک سوچ کارفرما ہے۔ چونکہ KAAN ابھی مکمل طور پر تیار نہیں، اس لیے ترک دفاعی منصوبہ ساز کسی ایسے پلیٹ فارم کے خواہاں ہیں جو اس عبوری دور میں فضائی دفاع، اسٹیلتھ صلاحیت اور نیٹو ہم آہنگی کو یقینی بنا سکے۔
F-35 نہ صرف اس خلا کو پُر کرتا ہے بلکہ خطے میں ترکیہ کو اپنے حریف ممالک اور نیٹو اتحادیوں کے برابر کھڑا رکھتا ہے۔KAAN جنگی طیارہ، جسے ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (TAI) تیار کر رہی ہے، ترکیہ کی جدید تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی ہوابازی منصوبہ ہے۔
اسے باضابطہ طور پر Milli Muharip Uçak (MMU) کہا جاتا ہے اور اس کا پرانا نام TF-X تھا۔ یہ دو انجنوں پر مشتمل اسٹیلتھ طیارہ، ترکیہ کے پرانے F-16 بیڑے کی جگہ لینے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
KAAN منصوبے کی بنیاد 15 دسمبر 2010 کو رکھی گئی، جب ترکیہ کی دفاعی صنعت کی اعلیٰ کمیٹی نے اس پروگرام کی منظوری دی۔ 2011 میں TAI کے ساتھ باضابطہ معاہدہ ہوا جبکہ انجن کی تیاری کی ذمہ داری TEI کو دی گئی۔ ابتدائی مرحلے میں 2 کروڑ ڈالر کے بجٹ سے ڈیزائن اور تکنیکی صلاحیتوں پر کام کیا گیا۔
2016 میں منصوبہ مکمل ترقی کے مرحلے میں داخل ہوا، جس میں ASELSAN اور TÜBİTAK نے ایویونکس، ریڈار اور مشن سسٹمز میں اہم کردار ادا کیا۔16 مارچ 2023 کو طیارے نے زمینی آزمائشیں شروع کیں، جبکہ 21 فروری 2024 کو KAAN نے اپنی پہلی کامیاب پرواز کی، جس کے ساتھ ترکیہ ان چند ممالک میں شامل ہو گیا جو پانچویں نسل کا جنگی طیارہ خود تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
2025 کے آغاز میں KAAN باقاعدہ فلائٹ ٹرائلز میں داخل ہو چکا تھا، اور فروری میں اس نے مکمل پروفائل ٹیسٹ فلائٹ بھی کامیابی سے مکمل کی۔ اب تک درجن سے زائد آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں۔دفاعی ذرائع کے مطابق 2026 میں طیارے کے اسٹرکچر اور اسٹیلتھ ڈیزائن کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
ابتدائی یونٹس میں امریکی GE F110 انجن استعمال ہوں گے، جبکہ مستقبل میں مکمل طور پر مقامی ترک انجن لگایا جائے گا۔ترک حکام کے مطابق پہلا پروڈکشن ماڈل 2028 میں ملنے کی توقع ہے، جبکہ ابتدائی آپریشنل صلاحیت (IOC) 2030 میں حاصل ہوگی۔
مکمل جنگی تیاری اور اسکواڈرن سطح پر تعیناتی 2032 سے پہلے ممکن نہیں۔اسی پس منظر میں ترکیہ کی F-35 میں واپسی کو کسی سیاسی پسپائی کے بجائے عملی اور وقتی ضرورت قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق F-35 اور KAAN کو ساتھ چلانے سے ترکیہ کو پانچویں نسل کی جنگی حکمتِ عملی، اسٹیلتھ مینٹیننس، اور جدید فضائی جنگی تجربہ حاصل ہوگا، جو مستقبل میں KAAN کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
اگر امریکی کانگریس نے منظوری دے دی تو امکان ہے کہ 2019 سے امریکہ میں روکے گئے چھ F-35 طیارے ابتدائی مرحلے میں ترکیہ کو دے دیے جائیں۔ بعد ازاں مزید طیارے مرحلہ وار فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
مجموعی طور پر، یہ پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ترکیہ کی فضائی طاقت ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے، جہاں مقامی خودکفالت اور عالمی اسٹریٹجک توازن دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

موضوعات : Donald TrumpF-35kaanTürkiyeU.S. President
ShareSend

متعلقہ خبریں

ترکیہ کی خدماتی برآمدات ریکارڈ 125 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں
تازہ ترین

ترکیہ کی خدماتی برآمدات ریکارڈ 125 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں

7 ستمبر , 2026
Turkey's fifth-generation fighter jet project
تازہ ترین

ترکیہ کے پانچویں نسل کے کان لڑاکا طیارے کا منصوبہ

24 جولائی , 2026
آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
اہم ترین

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

29 مئی , 2026
Turkey's F-35 fighter jet engine with 42,000 pounds of thrust ready
تازہ ترین

ترکیہ کی F-35کو ٹکر ،42ہزار پائونڈ طاقت کا جیٹ انجن تیار

21 مئی , 2026
ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا
اہم ترین

ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا

24 فروری , 2026
ٹرمپ کا ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم، منہ توڑ جواب دیں گے، تہران کا دوٹوک اعلان
اہم ترین 2

ٹرمپ کا ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم، منہ توڑ جواب دیں گے، تہران کا دوٹوک اعلان

20 فروری , 2026
اگلی خبر
ظہران ممدانی نے تاریخ بدل دی ، قرآن پر حلف اٹھا کر میئر بن گئے

ظہران ممدانی نے تاریخ بدل دی ، قرآن پر حلف اٹھا کر میئر بن گئے

یہ بھی پڑھیں

Fatima Sana fined for violating the code of conduct

فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد

7 ستمبر , 2026
سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

7 ستمبر , 2026
امریکی کمپنی کا ہائپرسونک نظام کے لیے جدید ٹیسٹ پلیٹ فارم تیار کرنے کا معاہدہ

امریکی کمپنی کا ہائپرسونک نظام کے لیے جدید ٹیسٹ پلیٹ فارم تیار کرنے کا معاہدہ

7 ستمبر , 2026
ترکیہ کی خدماتی برآمدات ریکارڈ 125 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں

ترکیہ کی خدماتی برآمدات ریکارڈ 125 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئیں

7 ستمبر , 2026
ٹی اے پی ایئر پرتگال کی نجکاری، ایئر فرانس اور لفتھانزا کی بولیوں میں مقابلہ تیز

ٹی اے پی ایئر پرتگال کی نجکاری، ایئر فرانس اور لفتھانزا کی بولیوں میں مقابلہ تیز

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔