تہران (پاک ترک نیوز )ایرانی خبرایجنسی کے مطابق جنگ کےخاتمے سے متعلق امریکی تجویز پر ایران کے جواب پر امریکی صدر ٹرمپ کا ردعمل کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔
ایرانی خبرایجنسی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران میں منصوبے امریکی صدر کو خوش کرنے کیلئے نہیں بنائے جاتے، ٹرمپ ایران کے جواب سے خوش نہیں تو یہ ایران کے حق میں بہتر ہے۔
اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی ایران کے نام نہاد “نمائندوں” کی طرف سے دیا گیا جواب پڑھا ہے جو مجھے بالکل پسند نہیں آیا ، یہ مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔












