ایران (پاک ترک نیوز ) ایرانی پاسداران انقلاب کی انٹیلیجس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ناممکن جنگ یا خراب ڈیل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے مستقل خاتمے کیلئے جامع تجویز پیش کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس ونگ نے کہا کہ امریکا اس معاملے سے نکلنے کیلئے فیس سیونگ چاہتا ہے، ایران نے اس تجویز کے ذریعے معاملہ دوبارہ ٹرمپ کے سامنے رکھ دیا ہے، پینٹاگون کو ناکہ بندی سے متعلق ڈیڈ لائن دی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ چین، روس اور یورپ کا واشنگٹن کے خلاف لہجہ بدل رہا ہے، امریکا کے فیصلے کرنے کی گنجائش محدود ہوگئی ہے۔











