کابل(پاک ترک نیوز)پاکستان سے افغانوں کو وطن واپس لانے والا ٹرک اُلٹ گیا، 10 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک، 29 زخمی ہو گئے،
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ مشرقی افغانستان میں ایک ٹرک الٹ گیا جس میں 10 بچوں سمیت 18 افراد سوار تھے۔صوبہ لغمان کے گورنر کے ترجمان عبدالمالک نیازی کے مطابق ٹرک پاکستان سے واپس آنے والے افغان خاندانوں کو لے کر جا رہا تھا۔












