منگل , 10 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا کو فیصلہ کرنا ہو گا جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں ،ایرانی صدر

2 مہینے پہلے
A A
The US must decide whether or not it wants to end the war Iranian President.
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے ایران امریکا کے ساتھ جنگ جاری رکھنا نہیں چاہتا، اب یہ فیصلہ امریکا کو کرنا ہوگا کہ وہ جنگ ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں تو ایک دوسرے کو قتل کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق ایران نے کبھی جنگ نہیں چاہی اور نہ ہی اب جنگ جاری رکھنے کا خواہش مند ہے۔ایرانی صدر نے مؤقف اختیار کیا کہ اسرائیل کی کارروائیوں اور اشتعال انگیزی کے نتیجے میں جنگ ایران پر مسلط ہوئی، تاہم تہران اب بھی تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے پر آمادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا لانگ مارچ 5اکتوبر تک ملتوی کرنے کا اعلان

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران جنگ جاری نہیں رکھنا چاہتا، امریکا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اسے ختم کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے پر آمادگی بھی ظاہر کی۔ایرانی صدر نے ماضی میں طے پانے والے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دونوں ممالک کسی سمجھوتے تک پہنچ چکے تھے تو تقریباً دو ہفتے بعد وہ عمل کیوں ختم ہوگیا۔ ان کے مطابق ایران اس معاہدے کے طے شدہ فریم ورک کے تحت آگے بڑھنے کے لیے اب بھی تیار ہے۔پزشکیان نے واضح کیا کہ کسی نئے معاہدے کے لیے بین الاقوامی قانون کی پاسداری ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ امریکی حکومت بین الاقوامی قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے معاہدہ کرنا چاہتی ہے تو ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے امریکا کی جانب سے پابندیوں اور فوجی دباؤ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایران دباؤ کے باوجود مزاحمت جاری رکھے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے بین الاقوامی نگرانی اور تصدیق کے لیے بھی آمادگی ظاہر کرچکا ہے۔ایرانی صدر نے امریکا کے آئندہ وسط مدتی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے لیے اس بات سے کوئی بنیادی فرق نہیں پڑتا کہ معاہدہ امریکی انتخابات سے پہلے ہوتا ہے یا بعد میں۔ ان کے مطابق تہران کی ترجیح یہ ہے کہ اگر واشنگٹن بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے معاہدہ کرنا چاہتا ہے تو مذاکرات کیے جائیں۔

موضوعات : iranwar
ShareSend

متعلقہ خبریں

US Midterm Elections Trump raises questions about the transparency of the results
تازہ ترین

امریکی وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ نے نتائج کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیے

10 نومبر , 2026
The American people will accept nothing less than victory, Pete Hegseth
تازہ ترین

امریکی عوام فتح سے کم کچھ قبول نہیں کریں گے، پیٹ ہیگستھ

10 نومبر , 2026
Iran has reopened the path for negotiations with the US.
تازہ ترین

ایران نے امریکا سے مذاکرات کا راستہ پھر کھول دیا

10 نومبر , 2026
There should be no new attacks on Iran, Erdogan's blunt message to Trump
تازہ ترین

ایران پر نئے حملے نہیں ہونے چاہئیں، اردوان کا ٹرمپ کو دوٹوک پیغام

10 نومبر , 2026
If America does not abandon its Israel-first policy, it will face a dark era, Qalibaf says
تازہ ترین

امریکا نے اسرائیل فرسٹ پالیسی نہ چھوڑی تو تاریک دور کا سامنا ہوگا، قالیباف

10 نومبر , 2026
Trump acknowledges that a war with Iran would harm the US; also signals against further escalation.
تازہ ترین

ٹرمپ کاایران جنگ سے امریکا کو نقصان پہنچنے کا اعتراف، جنگ مزید نہ بڑھانے کا بھی اشارہ

10 نومبر , 2026
اگلی خبر
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

یہ بھی پڑھیں

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی گرفت مضبوط،سری لنکا کے 114رنز پر 3کھلاڑی آؤٹ

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی گرفت مضبوط،سری لنکا کے 114رنز پر 3کھلاڑی آؤٹ

10 نومبر , 2026
Under-19 Asia Cup Pakistan qualifies for the semi-finals.

ایشیا کپ انڈر 19،پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

10 نومبر , 2026
کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر، صنعتوں اور مزدوروں کو اربوں کا نقصان

کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر، صنعتوں اور مزدوروں کو اربوں کا نقصان

10 نومبر , 2026
فرانس سے دوری ،برکینا فاسو کا جرمنی سے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

فرانس سے دوری ،برکینا فاسو کا جرمنی سے تعاون بڑھانے کا فیصلہ

10 نومبر , 2026
دبئی کے حکمران کا غزہ کےبے گھر فلسطینیوں کے لیے امداد کا اعلان

دبئی کے حکمران کا غزہ کےبے گھر فلسطینیوں کے لیے امداد کا اعلان

10 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔