انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر ممکنہ نئے امریکی حملوں کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ کہتے ہیں ترکیے ایران کے خلاف نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، علاقائی تنازعات کا حل جنگ نہیں بلکہ مذاکرات اور سفارت کاری میں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال ایک بار پھر منفی سمت میں جاتی دکھائی دے رہی ہے، جس پر ترکیے کو گہری تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے اسرائیل فرسٹ پالیسی نہ چھوڑی تو تاریک دور کا سامنا ہوگا، قالیباف
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائیاں خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتی ہیں، تمام فریقین کو مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دینی چاہیے۔ترک صدر نے واضح کیا کہ ترکیے خطے میں کشیدگی روکنے اور امن کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔












