تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن نے اسرائیل کو ترجیح دینے کی پالیسی ترک نہ کی تو اسے ایک تاریک دور کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل امریکا کو ایران کے ساتھ نہ ختم ہونے والی جنگ میں دھکیل رہا ہے۔محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ امریکا کے لیے ایک دلدل ثابت ہوگی، کوئی بھی امریکی صدر اس جنگ کے دلدل سے آسانی سے نہیں نکل سکے گا۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو ترجیح دینے کی پالیسی ترک کرے اور اپنے قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، اے کیو آئی 303 تک پہنچ گیا،آج سے بارش کی پیش گوئی
قالیباف کے مطابق اسرائیل اپنے مفادات کے لیے امریکا کو ایک ایسی جنگ میں الجھا رہا ہے جس کے نتائج واشنگٹن کے لیے انتہائی سنگین ہو سکتے ہیں۔












