تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز امریکی دھمکیوں سے نہیں کھلے گی ،ایرانی انتظامات اور خودمختاری کے تحت کھولیں گے۔
باقر قالیباف نے کہادھمکیوں، دباؤ اور بلیک میلنگ کا دور ختم ہوچکا ہے۔ قوم کسی بھی دھمکی سے خوفزدہ نہیں،، ہر محاذ پر مقابلے کے لئے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہید سپریم لیڈر کو آج مشہد میں سپردخاک کیا جائے گا
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہم بدزبانی کا جواب بدزبانی سے نہیں بلکہ عملی اقدام سے دیتے ہیں۔ مہذب اور بہادر ایرانی قوم کو توہین آمیز زبان میں مخاطب کرنے سے اس کی عظمت کم نہیں ہوتی۔












