اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک کا کہناہے وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی سفارتی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، ایران اور امریکہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو فوری منتقل کیا جائے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا شفاف ہفتہ وار فارمولا مرتب کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
علی پرویز ملک نے کہا شفاف فارمولے کی بدولت عوام قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات کو سمجھ سکیں گے،نیا فارمولا تمام سٹیک ہولڈرز سے مکمل مشاورت کے ساتھ بنایا جائے گا۔علاقائی کشیدگی کے باوجود پاکستان میں تیل کی سپلائی چین بلا تعطل برقرار رکھی گئی۔
علی پرویز ملک نے کہا حکومت توانائی سلامتی کے فریم ورک کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے، ریاستی مفادات کے تحفظ اور توانائی سلامتی کے لیے متعدد نئے اقدامات پر کام جاری ہے،بحران کے دوران تعاون پر تمام شراکت داروں اور عوام کے شکر گزار ہیں۔












