لندن ( پاک ترک نیوز) مشرق وسطیٰ میں جنگ ، مودی کی بدترین خارجہ پالیسی مسلسل کڑی تنقید کی زد میں،،ایران سے دوستی کے دعووں کے باوجود بھارت عملاً اسرائیلی اتحاد کا حصہ بن چکا ہے،برطانوی جریدہ دی مڈل ایسٹ آئی نے یہود و ہنود گٹھ جوڑ اور بھارت کی منافقانہ خارجہ پالیسی کو بے نقاب کردیا ۔
جریدے نے سوال اٹھایا ، مودی نے ایران پر جنگ شروع ہونے سے محض دو دن قبل ہی اسرائیل کا دورہ کیوں کیا ؟ بھارت ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر کئی دنوں تک مذمت کرنے سے بھی گریزاں رہا، بھارت کے مہمان ایرانی بحری جہاز کو بھی نشانہ بنایاگیا۔
اس اقدام کو بھارتی دفاعی سفارتکاروں نے بھی اسٹریٹجک شرمندگی قراردیا،ماہرین کا کہنا ہےمسلمانوں کیخلاف یہود و ہنود کا مذموم گٹھ جوڑ اب کھل کر سامنے آ چکا ہے












